Jasarat News:
2025-12-09@04:56:16 GMT

۔2050ء تک عالمی سطح پر12.4 ارب مسافروں کے سفر کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-06-14

مونٹریال (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ 2050 ء تک عالمی فضائی سفر 12.4 ارب مسافروں کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ یہ انکشاف عالمی شہری ہوا بازی کے دن کے موقع پر آئندہ 25برسوں کے لیے ادارے کی اسٹریٹجک پلان کے اجرا کے دوران کیا گیا۔ آئی سی اے او نے خبردار کیا ہے کہ خودکار طیاروں کی نئی اقسام جلد فضائی سروس میں شامل ہونے والی ہیں، جنہیں پہلے سے پیچیدہ فضائی نظام میں محفوظ طریقے سے ضم کرنے کے لیے نئے انتظامی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔ ادارے کے مطابق بڑھتے ہوئے فضائی ٹریفک کے ساتھ سکیورٹی، سیفٹی اور سائبر سیکورٹی سے متعلق نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں جن سے نمٹنا ناگزیر ہوگا۔اقوام متحدہ کے اس خصوصی ادارے نے عالمی سطح پر فضائی آلودگی کم کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔ اسٹریٹجک پلان 2026–2050 بین الاقوامی ہوابازی کے شعبے میں 2050 ء تک کاربن کے خالص اخراج کو صفر کرنے کے عالمی ہدف کی تکمیل پر بھی مرکوز رکھتا ہے۔ آئی سی اے او کے نئے منصوبے میں مختلف ہائی پرائیرٹی اینیبِلرزکی نشاندہی کی گئی ہے۔

راصب خان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان یکم جنوری سے اضافی ایل این جی عالمی منڈی میں فروخت کرے گا، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اتوار کو اعلان کیا کہ پاکستان یکم جنوری سے اضافی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بین الاقوامی مارکیٹ میں بیچنا شروع کر دے گا۔ یہ بیان انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دیا۔
وزیر نے بتایا کہ چند ماہ قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پاکستان اضافی ایل این جی کے کارگوز بیچنے کے طریقے تلاش کر رہا تھا، کیونکہ گیس کی زیادہ فراہمی کے باعث مقامی صارفین کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان قطر اور اطالوی کمپنی اینی سے گیس درآمد کر رہا تھا، لیکن درآمد شدہ گیس کی فراہمی میں اضافہ ہونے کے سبب اس ایندھن کا استعمال توانائی پیدا کرنے میں کم ہو گیا۔ نتیجتاً، اضافی گیس کو گھریلو صارفین کو فراہم کرنا پڑا، جس کے باعث گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا اور 2018 سے اب تک تقریباً ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یکم جنوری سے اضافی ایل این جی کو بین الاقوامی منڈی میں فروخت کرنے سے نہ صرف نقصانات کم ہوں گے بلکہ یہ اقدام ریاستی ملکیتی اداروں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرنے اور منافع کمانے کا موقع بھی دے گا۔
گزشتہ ماہ پاکستان نے اینی کے ساتھ اپنے طویل مدتی معاہدے کے تحت ایل این جی کے 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو اضافی درآمدات کو کم کرنے کے منصوبے کا حصہ تھا۔ ذرائع کے مطابق قطر کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، جس میں کچھ کارگوز کی موخر ادائیگی یا دوبارہ فروخت کے آپشنز شامل ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبے
پریس کانفرنس کے دوران وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ پیٹرولیم شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ترکی کے وزیر توانائی نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، اور ترک پیٹرولیم پاکستانی کمپنیوں کے تعاون سے آن شور اور آف شور توانائی کے منصوبوں میں حصہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترک پیٹرولیم اسلام آباد میں اپنا دفتر بھی کھولے گی، جہاں 10 سے 15 ترک شہری کام کریں گے اور پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
علی پرویز ملک نے واضح کیا کہ پاکستان درآمدی تیل اور گیس پر انحصار کم کرنے کی طرف گامزن ہے اور ملکی توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ریلوے سار نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • 2050 تک عالمی فضائی سفر 12.4 ارب مسافروں تک پہنچنے کا امکان، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن
  • 2050 تک عالمی فضائی سفر 12.4 ارب مسافروں کی سطح کو چھو سکتا ہے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن
  • مریم نواز کا راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ‘ کام تیز کرنیکی ہدایت
  • مغربی افریقی ملک بینن میں بغاوت کی کوشش ناکام بنادی گئی؛14افراد گرفتار
  • بھارت: 6 روزہ فضائی بحران کے بعد انڈیگو نے 610 کروڑ کے ریفنڈ واپس کردیے، پروازیں بتدریج بحال
  • پاکستان یکم جنوری سے اضافی ایل این جی عالمی منڈی میں فروخت کرے گا، وزیر پیٹرولیم
  • کراچی ائیرپورٹ پر 25 مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب کے پاس پہنچ گیا
  • کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا