"نوبل انعام" حاصل کرنے کیلئے ٹرمپ نے ذاتی طور پر "مدد کی درخواست" کی، محمد شیاع السودانی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ایک ٹیلیویژن انٹرویو میں عراقی وزیر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر نے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو میں عراق سے درخواست کی تھی کہ وہ امن کے نوبل انعام کیلئے نامزدگی کے حوالے سے "مدد" کرے اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلیویژن چینل الرابعہ کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے نوبل انعام کے لئے اپنی نامزدگی کے حوالے سے براہ راست ٹیلیفونک کال میں بات کی تھی اور عراق سے ذاتی طور پر درخواست کی تھی کہ وہ اس حوالے سے نامزدگی میں "مدد" کرے۔ محمد شیاع السودانی کے مطابق یہ ٹیلیفونک گفتگو، ایران و اسرائیل کے درمیان ہونے والے 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد انجام پائی۔ عراقی وزیر اعظم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 روزہ جنگ میں اپنے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ درخواست کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغداد نے بھی، کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر، اس درخواست کی حمایت کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درخواست کی کی تھی
پڑھیں:
سینٹ اجلاس: جمہوریت ڈیڈ لاک نہیں، ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے: رانا ثناء
اسلام آباد (خبر نگار) جمعہ کے روز سینٹ اجلاس شہادت اعوان کی زیرصدات ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کرلیا گیا۔ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایوان کو آگاہ کرتے ہیں کہ جن ترامیم پر اعتراض تھا وہ سب واپس لے لی گئی ہیں۔ ادارے کے کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سندھ میں بھی ہوتی ہے۔ سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ انڈسٹری متاثر ہے۔ سندھ اور بلوچستان دونوں صوبوں سے گیس کی پیداوار ہے۔ دونوں صوبوں میں عوام کی سہولیات کے عوامل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کا کبھی سوچا ہی نہیں گیا نہ کبھی سوچیں گے۔ اگر آپ سوچتے تو عوام ایک ایک نوالے کیلئے نہیں ترستی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں اس وقت منفی درجہ حرارت چل رہا ہے۔ بلوچستان میں پورا پوار دن گیس نہیں ملتی، نہ بجلی دستیاب ہے۔ سینیٹر مسرور احسن نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر خواتین کو ہراساں کرتے ہیں۔ خواتین سٹاف جب اپنے مسائل پر بات کرنے جائیں تو انہیں ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سینٹر سید وقار مہدی نے عوامی اہمیت کا مسئلہ سینٹ میں اٹھایا۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے والی پاکستان کی واحد پرائیویٹ کمپنی ہے۔ ہفتے کے تین سے چار دنوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ سینٹ اجلاس میں مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر مشال یوسفزئی نے ایک بات کی ہے جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔ وزیر اعظم نے دو مرتبہ فلور آف دی ہاؤس بات چیت کیلئے بیٹھنے کا کہا۔ وزیر اعظم نے یہاں تک کہا کہ سپیکر کے چیمبر میں بیٹھ جائیں میں وہاں آجاتا ہوں۔ چودہ اگست کو وزیر اعظم نے کہا آئیں میثاق استحکام پاکستان کر لیں۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ آن ریکارڈ ہے کہ وہ ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ جن وہ سے بات کرنے کا کہتے ہیں ان سے وہ بات کرنے کو تیار نہیں۔ قیدی سے ملاقات سے متعلق کچھ امور پہلے سے طے ہونے چاہئیں۔ تین روز قبل علیمہ خانم کی ملاقات کروائی جو انہوں نے باہر آکے گفتگو کی، وہ سامنے ہے۔ کسی قیدی کو ریاست کے خلاف تحریک چلانے کے لئے اعلان سے متعلق ملاقاتوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مذاکرات کا آپشن آج بھی موجود ہے۔ آئیں بیٹھ کر بات کریں تو بات ہو سکتی ہے۔ سینٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔