فیفا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیس پرائز سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیس پرائز دے دیا ہے۔
فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 ورلڈ کپ کی ڈرا تقریب کے دوران نیا فیفا پیس پرائز دیا، جس سے تقریب کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نوبیل انعام سے محرومی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاموشی، مگر سوشل میڈیا پر طوفان
ٹرمپ ماضی میں نوبیل امن انعام کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی یہ رائے رکھتے ہیں کہ انہیں غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر عالمی اعزاز ملنا چاہیے تھا۔
ایوارڈ اہم نہیں، جانیں بچانا اہم، ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعملتقریب میں پہنچتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایوارڈ ملنے کا یقین نہیں تھا اور ان کی ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے، نہ کہ اعزازات لینا۔
فیفا کے مطابق یہ ایوارڈ اُن شخصیات کے لیے ہے جو عالمی امن کے لیے غیر معمولی کردار ادا کرتی ہیں اور دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا
انفانٹینو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈل اور ایک خصوصی سنہری ٹرافی دی جس پر ٹرمپ کا نام درج ہے۔ سرٹیفکیٹ میں انہیں امن اور یکجہتی کے فروغ پر سراہا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوارڈ کو اپنی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اپنی اہلیہ اور اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی اور میکسیکو کی صدر کلاڈیایا شین باؤم کی تعریف بھی کی۔
ایوارڈ ایسے موقع پر دیا گیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ یوکرین جنگ کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ کیریبین میں کارروائیوں اور امیگریشن پر سخت بیانات زیرِ بحث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی‘، نوبیل انعام پر وائٹ ہاؤس برہم
اس سال نوبیل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مشادو کو ملا، جنہوں نے ایوارڈ کو جزوی طور پر ٹرمپ کی حمایت کے نام کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کو کے لیے کی صدر
پڑھیں:
کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران نیند سے لڑتے ہوئے دکھائی دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کبھی آنکھیں بند کرتے اور کبھی جھپکی لیتے ہوئے محسوس ہوئے، 2 گھنٹے 18 منٹ طویل اجلاس کے دوران 79 سالہ صدر متعدد مواقع پر آنکھیں بند کرتے اور کرسی میں آگے پیچھے جھولتے ہوئے نظر آئے۔ بعض اوقات وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھنے میں بھی مشکل محسوس کرتے رہے۔ اس دوران کابینہ ارکان اپنی کارکردگی بیان کر رہے تھے۔
BREAKING: In a stunning moment, Donald Trump has fallen asleep during his own cabinet meeting. This is so embarrassing. pic.twitter.com/fNNHB1E27t
— Democratic Wins Media (@DemocraticWins) December 2, 2025
حالانکہ اجلاس کے آغاز میں انہوں نے میڈیا کی اس کوریج پر تنقید کی تھی جس میں اُن کی عمر کے باعث درپیش چیلنجز کا ذکر تھا۔ جب پوچھا گیا کہ آیا صدر ٹرمپ سو گئے تھے تو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ’پوری توجہ سے سن رہے تھے اور اجلاس کی سربراہی کر رہے تھے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں‘، راکھی ساونت کا حیران کن دعویٰ
یہ گزشتہ ایک ماہ میں دوسرا موقع ہے جب صدر ٹرمپ کسی سرکاری تقریب کے دوران اونگھتے ہوئے نظر آئے۔ 6 نومبر کو اوول آفس میں بھی ان کی آنکھیں چند لمحوں کے لیے بند ہوتی ریکارڈ کی گئی تھیں، جس پر میڈیا نے ان کی عمر اور توانائی کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے۔
صدر ٹرمپ حالیہ دنوں میں اس کوریج پر ناراضی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے ان کے معالج کی جانب سے کیے گئے ’ایڈوانسڈ امیجنگ ٹیسٹس‘ کی رپورٹ جاری کی جس میں صدر کی مجموعی صحت کو ’بہترین‘ قرار دیا گیا ہے تاہم ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کون سے ٹیسٹ کیے گئے اور نتائج کی اصل حیثیت کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ ویڈیو وائرل ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نیند