عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کے بھارتی میڈیا چینلز پر انٹرویوز، مقصد کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں اور ان کی صحت کے معاملے کو لے کر افغانستان اور انڈیا کے میڈیا نے پراپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کل شب عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے متعدد بھارتی نیوز چینلز کو انٹرویوز دیے، ان چینلز میں اے این آئی بھی شامل تھا جو بھارت کی نیوز ایجنسی ہے اور اسے نریندر مودی کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ انٹرویو کے بعد نورین نیازی کے کلپس اے این آئی نے چلا کر پراپیگنڈا کیا۔
یہ بھی پڑھیے: لگتا ہے اڈیالہ جیل میں مارشل لا لگا ہوا ہے، عمران خان کی بہن نورین نیازی بھی سامنے آگئیں
اے پی بی نیوز جسےانتہا پسند جماعت پی جی پی کا ماؤتھ پیس سمجھا جاتا ہے، نے بھی نورین نیازی کا انٹرویو نشر کیا۔اس کے علاوہ این ڈی ٹی وی، نیوز9 اور این ڈی ٹی وی انگلش پر بھی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر نورین نیازی کے انٹرویوز نشر ہوئے۔ ان انٹرویوز کے بعد پاکستان مخالف بھارتی صحافی ارناب گوسوامی اور برکھادت نے بھی ان انٹرویوز کی بنیاد پر پروگرام کیے اور پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی میں پاک انڈیا جنگ کو علیمہ خان نے ڈراما بازی قرار دیا تھا۔
نورین نیازی کے بھارتی میڈیا پر انٹرویوز کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ماہرین کے مطابق پاکستان کے اندرونی مسائل کو بین الاقوامی محاذ پر لے جانے کا مقصد پاکستان کے خلاف ملک دشمن عناصر کو صف بندی کرنے کا جواز مہیا کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نورین نیازی کے
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو