Jasarat News:
2025-11-28@23:20:48 GMT

محرابپور،ٹریفک حادثے میں2 خواتین، بچے سمیت4افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثے میں2خواتین، بچے سمیت4افراد زخمی ہوگئے، حادثہ درس پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پرہوا جہاں پر ٹرالر کی ٹکر لگنے سے کار میں سوار4افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں2 خواتین مسمات باک، مسمات مہک، بچہ مہران ببر اور شفیق ببر شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے،زخمی شفیق ببر کوحالت نازک ہونے کے باعث نواب شاہ منتقل کر دیا ہے حادثہ کا شکار افرادکا تعلق ایک ہی گھرانہ سے ہے جو ٹنڈو جام سے ٹھارو شاہ جا رہے تھے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹنڈو جام: طلبہ کا شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)گورنمنٹ نیو علی گڑھ بوائز کالج کے طلبہ نے شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بورڈ انتظامیہ نے مبینہ طور پر رشوت کے عوض نتائج میں ہیرا پھیری کی ہے۔طلبہ کے مطابق ذہین اور ریگولر طلبہ کو سی گریڈ یا فیل کردیا گیا جبکہ غیر حاضر اور بااثر طلبہ کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کے امیدواروں کو مبینہ لین دین کی بنیاد پر اے ون گریڈ دے دیے گئے۔ احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ماتلی،نامعلوم شخص کی نعش برآمد
  • میرپورخاص،فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
  • سکھر،سیکرٹری انڈسٹریز کادورہ ا یوان صنعت و تجارت
  • محرابپور میں رکشا اور مویشی چور ی وادات،سڑک حادئے میں 2زخمی
  • سکھرمیونسپل کارپوریشن(ریٹائرڈملازمین) کا اجلاس
  • لڑکیوں کی میراتھن ریس غیر شرعی ہے، سید پریل شاہ بخاری
  • ٹنڈو جام: طلبہ کا شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج
  • ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 39 زخمی
  • پنجاب، کے پی میں مختلف ٹریفک حادثات نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 48 زخمی