ہوائی سفر میں حادثاتی موت پر ورثا کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ نیا بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے دفاع نےCarriage By Air Act ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی جس کے تحت ہوائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی سفرکے دوران حادثاتی موت پر مسافرکے ورثا کو 6کروڑ،اندرون ملک سفرکے دوران موت پر 2کروڑروپے اور سامان گم ہونے کی صورت میں ایک بیگ کا 6لاکھ روپے اداکئے جائیں گے۔
ذیلی کمیٹی دفاع نے کینوپ کے قرب وجوار کے مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہی کیلئے دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،اجلاس نے ایم این اے محمد معین عامر پیرزادہ کے پی آئی اے فلائٹ کے متاثرین کو لائف انشورنس اور پراپرٹی معا وضے کی ادائیگی پر غورکیا۔
پی آئی اے حکام نے بتایا مذکورہ خاتون رشنا عنصرکے حوالے سے ادائیگی کی جاچکی ہے، سب کمیٹی اجلاس میں کیرج بائی ائیر ترمیمی بل ترمیمی بل 2025ء پر غورکیاگیا۔
وزارت دفاع کے لیگل ایڈوائزرنے بتایا کہ بل میں تجویزہے کہ اگر بین الاقوامی سفر کے دوران حادثے میں مسافر کی موت واقع ہوجاتی ہے تو اس کی فیملی کو 6 کروڑ روپے ملیں گے،سامان گم ہونے پر ایک بیگ پر6 لاکھ روپے ائیر لائن ادا کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اندرون ملک سفر کے دوران مسافر کی حادثاتی موت پر لواحقین کو 2 کروڑ روپے ملیں گے،دوران سفرسامان گم یانقصان ہونے پر پانچ ہزار فی کلوگرام کارگو پر معاوضہ ملے گا، دفاع کی سب کمیٹی نے کیرج بائے ائیر ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔