ماہِ رمضان رب کی رحمتوں اور برکتوں سے لبریز ہے، علامہ شاہ عبدالحق قادری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی نے کہا کہ ماہ رمضان کا استقبال بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے سرشار ہوکر کیا جائے، ایمانی تقاضا ہے کہ رمضان کے پورے روزے رکھنے کے ساتھ تراویح اور نماز کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ رمضان رب کی رحمتوں اور برکتوں سے لبریز ہے، رمضان برکتوں، رحمتوں، تقویٰ و پرہیزگاری، صبر و استقامت، ہمدردی، حسن سلوک، تعمیرِ سیرت، ضبط ِنفس، دعاؤں، نزول قرآن مجید اور کثرت سے صدقہ و خیرات کا مہینہ ہے، اللہ کے عطا کردہ مال سے غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کی اعانت کرنا رب کی بارگاہ میں پسندیدہ عمل ہے۔ انہوں نے دارالعلوم مصلح الدین میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام تقویٰ پرہیزگاری کا عملی تربیت کا مہینہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روزہ اللہ کی بے ریا عبادت ہے تاکہ بندہ تقویٰ اور پرہیزگاری اختیار کر سکے، روزہ ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھ کر ہی روزے کے مقصد کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مبارکہ میں عمل صالح، کارِ خیر اور روزہ داروں کو افطار کروانے کا بڑا اجر و ثواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کا استقبال بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے سرشار ہوکر کیا جائے، ایمانی تقاضا ہے کہ رمضان کے پورے روزے رکھنے کے ساتھ تراویح اور نماز کی پابندی یقینی بنائی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔