ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 39 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات میں 2 طالبعلموں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔
سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر دو تیز رفتار کاروں نے رکشے کو ٹکر ماری، حادثے میں رکشا میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور ان کا کزن شامل ہے، دونوں کاریں آپس میں ریس لگارہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا۔
دُنیا بَھر میں 19 سے 25 مئی تک ’’روڈ سیفٹی وِیک‘‘ منایا.
عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیورز موقع سے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب صوابی کے علاقے شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔
ادھر چارسدہ میں ترنگزئی بائی پاس پر اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر سے 2 طالبعلم جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک 11 کاروائیوں کے دوران 17 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ کاروائیوں میں 3کروڈ 87لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 86.102 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کی گئیں جس میں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو افیون اور 3 کلو آئس برآمد اور 2ملزمان گرفتار ہوئے۔
فاروق اعظم کالونی اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1.2کلوگرام چرس برآمد، تین میلہ چوک اٹک میں انسٹیوٹ کے قریب ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد، مین بازار کشروٹ گلگت میں پٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 335 چرس برآمد، لہترار روڈ اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس برآمد اور اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2ملزمان کے قبضے سے 16 گرام آئس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی دیگر کارروائیاں جاری ہیں۔
اولڈ ائیرپورٹ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 1.451 کلوگرام افیون برآمد ہوئی جبکہ فیض پور انٹرچینج ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 20 کلوگرام ہیروئن برآمد اور 2ملزمان گرفتار ہوئے۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کی گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور 3ملزمان گرفتار ہوئے۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک میں 2مسافروں کے سامان سے 15.6 کلوگرام افیون برآمد، ناصر جمپ کورنگی کراچی میں گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد جبکہ 2ملزمان گرفتار کیے گئے۔
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔