WE News:
2025-11-26@11:15:18 GMT

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں واقع ایک رہائشی ہاؤسنگ کمپلیکس کی متعدد بلند عمارتوں میں 26 نومبر کو شدید آگ بھڑک اٹھی، جس سے فضا میں گہرے سرمئی دھوئیں کے بادل بلند ہوتے رہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔

پولیس کے حوالے سے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ کئی افراد عمارتوں کے اندر پھنس گئے، جبکہ 2 افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آگ بجھانے کے دوران فائر سروس کے کچھ اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

Video shows frequent explosions and a scaffolding fire at Hung Fuk Court in Hong Kong’s Tai Po district, with many people reported trapped, Chinese media reported.

pic.twitter.com/DRtqsSEahH

— Open Source Intel (@Osint613) November 26, 2025

ہانگ کانگ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکومتی انفارمیشن سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق شام 5 بجے تک 4 اموات کی تصدیق، 2 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ ایک شخص کی حالت مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں:

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوپہر 2 بجکر 51 منٹ پر وانگ فک کورٹ میں آگ بھڑکنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

آگ کی شدت بڑھنے پر اسے 3 بجکر 34 منٹ پر ’نمبر 4 الرٹ‘ یعنی دوسرے بلند ترین درجے تک بڑھا دیا گیا۔

وانگ فک کورٹ 8 بلاکس پر مشتمل ایک بڑا رہائشی کمپلیکس ہے جس میں تقریباً 2 ہزار اپارٹمنٹ یونٹس موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

متاثرہ ٹاور کے اطراف واقع کئی عمارتوں کے بیرونی حصے پر بانس کا اسٹرکچر لگا ہوا ہے۔

ہانگ کانگ کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ کے باعث تائی پو ہائی وے کا ایک پورا حصہ بند کر دیا گیا ہے اور بسوں کے روٹس بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آگ فائر ڈیپارٹمنٹ فائر سروس ہاؤسنگ کمپلیکس ہائی وے ہانگ کانگ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فائر ڈیپارٹمنٹ فائر سروس ہاؤسنگ کمپلیکس ہائی وے ہانگ کانگ ہانگ کانگ

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22دہشت گرد ہلاک

آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، ٹھکانوں کو موثر نشانہ بنایا گیا
قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،صدر ، وزیراعظم

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے جبکہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے سکیورٹی فورسز کوکامیاب کارروئی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے ۔دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22دہشت گرد ہلاک
  • تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ 19 افراد ہلاک
  • تھائی لینڈ میں مون سون بارشوں نے 300 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 19 افراد ہلاک
  • روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے دوران خونریز حملے، 9 افراد ہلاک
  • روس کے یوکرینی دارالحکومت کیف پر فضائی حملے، 6 افراد ہلاک
  • ویتنام میں موسلادھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 90 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر
  • صوابی میں موٹروے پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5زخمی
  • اسنوکرٹیم ورلڈ کپ: ہانگ کانگ کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا
  • سِلہٹ بارڈر کے قریب بنگلہ دیشی شہری ہلاک، بھارتی قبائلی افراد پر الزام