فیکٹ چیک: شادی کی تقریب میں اسلحہ لہرانے پر دلہن، دلہا اور گھر والے گرفتار؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
انٹرنیٹ پر ایک شادی کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس مرد و خواتین جدید اسلحے کے ساتھ خوشی میں رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ ‘پنجاب میں شادی کی تقریب میں دلہن کا دلہے اور اور رشہ داروں کے ہمراہ اسلحہ کیساتھ رقص--!!‘
معاملہ کیا تھا؟
انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو 18 نومبر کو شیئر کی گئی اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ پولیس نے تقریب سے تمام لوگوں بشمول خواتین کو گرفتار کرلیا۔
یہ ویڈیو سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ واقعہ پنجاب کے علاقے اوکاڑہ کے ضلع کرمپور میں پیش آیا۔
حقیقت کیا ہے؟
اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر پولیس نے نوٹس لیا اور نفری نے تھانے پہنچنے کے بعد وہاں سے دو رقاصاؤں اور مردو کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق لاہور سے ہے اور شادی ہال سے مسلح افراد فرار ہوگئے تھے جبکہ دو پستول بھی برآمد ہوئے۔
پنجاب میں شادی کی تقریب میں دلہن کا دلہے اور اور رشہ داروں کے ہمراہ اسلحہ کیساتھ رقص--!! pic.
پولیس کے مطابق واقعہ 15 نومبر کو پیش آیا اور تھانے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ شادی کی تقریب کے بعد آتشبازی ہوئی اور پھر ڈانس پارٹی جاری تھی جس میں گھریلو خواتین موجود نہیں تھیں۔
تھانہ کرمپور کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ایف آئی آر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاٹی گئی ہے جبکہ فرار نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
نتیجہ
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایت پر ایکشن کر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، حراست میں لیے گئے افراد میں دلہا، دلہن یا اُن کی قریبی خواتین شامل نہیں ہیں۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گھریلو خواتین کو حراست میں لینے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے جبکہ گرفتار ملزمان کی عدالت نے ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی کی تقریب
پڑھیں:
غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ڈاکس کالونی کیماڑی سے غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت، منشیات فروشی، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اسماعیل ولد حضرت گل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے4 عدد 30بور پسٹل جبکہ 2 عدد پسٹل 30 بور اور 9 ایم ایم کھلے ہوئے، 11عدد مختلف اقسام کی میگزین، اسلحہ پارٹس، 160 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 760گرام حشیش، 398گرام آئیس، 82گرام ہیروئن، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔