سندھ میں ملازمین کوریٹائرمنٹ سے قبل پنشن کی ادائیگی کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
(احسن عباسی)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے سندھ میں ملازمین کوریٹائرڈ ہونے سے قبل پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کانوٹس لے لیا۔
صوبائی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا اورملازمین کوریٹائرڈ ہونے سے قبل پنشن کی رقم نہیں مل رہی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید خالد حیدر شاہ نے اس کانوٹس لیتے ہوئے تمام ونگز کو سندھ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے خط لکھ دیاجس میں کہاگیاہے کہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے 6ماہ قبل پنشن کی رقم ادا کردی جائے ۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید خالد حیدر شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزیدکہاگیاہے کہ ملازمین ریٹائرڈ ہونے کے بعد پنشن کیلئے ٹھوکریں نہ کھائیں،انہیں ریٹائرمنٹ سے قبل ہی پنشن اداکی جائے۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قبل پنشن کی
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔