پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرصحت
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی فضا آج دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔
گوجرانوالہ کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 722 پارٹیکولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد کی فضا میں آلودگی کی تعداد 507 ہے۔
اسی طرح ملتان کی فضا میں 483، بہاولپور 239 اور لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 437 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی فضا میں
پڑھیں:
لاہوردنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251113-01-2
لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کاراج ہے،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 455 تک جا پہنچا، لاہور کے علاقے راوی روڈ کا اے کیو آئی 855، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف، 742، ماڈل ٹان 682 اور ساندہ روڈ کا 618 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا،ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 620 تک پہنچ گیا، ملتان میں 571، فیصل آباد 418 اور گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 340 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا، اے کیو آئی 761 ریکارڈ کیا گیا۔