لاہور سمیت پنجاب کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، سموگ کی اوسط شرح 437 تک جا پہنچی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 667، گورنمنٹ کالج لاہور کے اطراف 649، ساندہ روڈ 663، مراتب علی روڈ 605، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف کا اے کیو آئی 554، ماڈل ٹاؤن 503، شالیمار 498 اور کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 445 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار ’’خطرناک زون‘‘ میں شمار ہوتے ہیں، جو شہریوں کی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں۔
اس کے علاوہ بھارت شہر دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، اے کیو آئی 678 ریکارڈ کیا گیا، گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 639، فیصل آباد 460 اور ملتان میں 429 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی آلودگی شہریوں کے لئے شدید خطرہ بن چکی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔
دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج شہر لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریکارڈ کیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ، 100انڈیکس میں 313 پوائنٹس کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروباری ہفتے کےتیسرے روز کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
حصص مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 445 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 313 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 3667 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔