وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
سٹی42: وفاقی عدالتوں کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں 4 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ملازمین نے کہا کہ ان کا دھرنا اور احتجاج کامیاب رہا اور امید ظاہر کی کہ اب ان کے جوڈیشل الاؤنسز بحال کر دیے جائیں گے۔
احتجاج ختم ہونے کے بعد نیب کورٹس، اسپیشل سنٹرل کورٹ اور بینکنگ کورٹس کی تالہ بندی ختم کر دی گئی جبکہ عدالتوں میں کیسز کی سماعت معمول کے مطابق شروع ہو گئی۔
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا
دھرنے کے دوران ملازمین نے لاہور کی بینکنگ کورٹس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں وکلاء کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع، اجتماعات اور احتجاج پر پابندی برقرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ سندھ نے جاری کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ صوبے میں ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی رہے گی اور پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی اور تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دفعہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 اکتوبر کو نافذ کی گئی تھی اور اب اس کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔