اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمپلیکس کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ اسکینرز بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سائلین کے سامان کو اسکینرز سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔
اجلاس میں انٹری گیٹ کے ساتھ زگ زیگ گرل بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وکلاء کو ٹریننگ اور فرضی مشق کروائی جائے گی، داخلی دروازے پر اسپیشل برانچ کے اہلکار سرچنگ کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں ایک ایمبولینس کمپلیکس کے باہر مستقل کھڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کمپلیکس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے موبائل فون کے غیرضروری استعمال پر پابندی ہو گی۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ناصر جاوید رانا اور محمد یار گوندل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکریٹری منظور ججہ میں شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمپلیکس کی کا فیصلہ
پڑھیں:
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ کراچی بار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے ا سلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو عدالتی تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دھماکا عدلیہ اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے۔ دھماکے میں وکلا سمیت کئی افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ کراچی بار نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کراچی بار نے ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے یومِ سوگ منانے اور سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل کی۔