ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست، کس بات کی تلقین کی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس اسکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران افواجِ پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اس خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
طلباء اور اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔‘‘
طلباء کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو پاکستانی عوام کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے کی تلقین کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں سوشل میڈیا کے حوالے سے پروپیگنڈا، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات کے بارے میں آگہی دی۔
اساتذہ نے پیغام دیا کہ آج ہم نے سیکھا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جائے، ہم پاک فوج کو ان کے پختہ عزم اور بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔
طلباء کا کہنا تھا کہ بطور ذمہ دار شہری ہمیں سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا سے خود کو بچانا ہوگا، میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں سچائی جاننے کے لیے تحقیق کرنا ضروری ہے، پاک فوج اور پاکستانی عوام نے مل کر بھارت کے خلاف ایک مضبوط اتحاد قائم کیا ہے۔
طلباء نے بتایا کہ ہم اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ کس طرح پاک فوج ہمارے ملک کو دہشتگردی سے بچانے میں مدد کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر
پڑھیں:
سید محمد فتح رضوی دو سال کے لئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا اور اس موقع پر کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی انتخابات میں برادر سید محمد فتح رضوی کو اکثریت رائے سے دو سالہ مدت 2025ء تا 2027ء کے لیے تنظیم کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔ یہ انتخاب مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن کے دوران عمل میں آیا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء، صوبائی نمائندگان اور ضلعی صدور نے شرکت کی۔ انتخابی عمل منظم، شفاف اور پُرامن انداز میں مکمل ہوا۔ نو منتخب مرکزی صدر کے اعلان کے بعد طلباء نے نو منتخب صدر کا والہانہ استقبال کیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا اور اس موقع پر کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے نو منتخب صدر سے توقع ہے کہ وہ نظریاتی استقامت، تعلیم کے فروغ اور طلباء کے حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم کردار ادا کریں گے۔
اپنے پہلے خطاب میں برادر سید محمد فتح رضوی نے کہا کہ وہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانیان کے مشن اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی میں طلباء کے دینی و فکری شعور کو مزید اجاگر کریں گے۔ انہوں نے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور نظریاتی بیداری کو تنظیم کا شعار بنائیں گے۔