پاکستان اور برطانیہ کا انسدادِ دہشتگردی و منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان اور برطانیہ کے مابین انسداد دہشت گردی اور منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے یو کے کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کے ڈائریکٹر جنرل گرائم بیگر نے ملاقات کی، جس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، منشیات، انسانی سمگلنگ، فرانزک، امیگریشن اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ انسدادِ منشیات اور این سی سی آئی اے سمیت مختلف اداروں کے افسران کیلئے تربیتی کورسز کے دائرۂ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ملاقات میں بچوں کی آن لائن ہراسانی کے سدباب کیلئے مؤثر اشتراک کار اور کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ
فریقین نے ایکسٹراڈیشن کے معاملات میں دوطرفہ معاونت کے فروغ پر اتفاق کیا، جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایکسٹراڈیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق پانچ ایم او یوز کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی جی این سی اے گرائم بیگر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام تانے بانے ہمسایہ ملک سے جا ملتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو عزم، قربانیاں اور استقامت دکھائی ہے، دنیا اس کی مثال دینے سے قاصر ہے۔
وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ جدید فرانزک ٹیکنالوجی اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، اپسکیل کے تعاون سے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لئے بھی مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ڈی جی نیشنل کرائم ایجنسی گرائم بیگر نے مختلف شعبوں میں حکومتِ پاکستان کے ساتھ جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور انسدادِ منشیات کے ضمن میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔