پاکستا ن افریقی ممالک کیساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پُرعزم : ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک صومالیہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان صومالیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے اس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی لک افریقہ پالیسی کے تحت تمام افریقن ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں پرعزم ہیں۔ پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ صومالیہ کے ساتھ تعلیم، تجارت اور پارلیمانی استعداد کار میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تعلقات کو
پڑھیں:
سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اظہار افسوس اور تعزیت
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر ایاز صادق نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے جنہوں نے علم، ادب اور سیاست میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا۔ وہ علم و تدبر اور شائستگی کی پہچان تھے اور ہمیشہ برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیتے رہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عرفان صدیقی کی قومی سیاست میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی علمی و فکری میراث آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عرفان صدیقی: پرائمری اسکول ٹیچر سے وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر تک کا سفر
انہوں نے مرحوم کے بلندیِ درجات اور اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر عرفان صدیقی قومی اسمبلی