اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف بات چیت اور اتفاقِ رائے میں ہے۔
قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا ’وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بھی اسی ایوان میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دی، جبکہ وفاقی وزیرِ قانون و انصاف نے بھی متعدد بار یہی پیشکش کی۔‘
سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ بطورِ اسپیکر، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری (facilitation) کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن آپس میں بیٹھیں گے تو یقیناً راستے نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیے 27ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
’اگر پہلے دن کوئی نتیجہ نہ بھی نکلے تو بات چیت جاری رکھنے سے بالآخر بہتری کے دروازے کھلیں گے۔‘
اسپیکر نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کے پلیٹ فارم پر لانا ان کی ذمہ داری ہے، اور وہ یہ کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اپوزیشن پر سیاسی تنقیداپوزیشن بنچوں کی جانب دیکھتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ’میں نے آپ کے لیڈر کو دو مرتبہ ہرایا ہے، اور اس الیکشن میں بھی میرے خلاف کوئی پٹیشن دائر نہیں ہوئی۔ کسی نے یہ بھی نہیں کہا کہ میرے حلقے کے انتخابی نتائج غلط ہیں۔ پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم عوام کے حقیقی نمائندے نہیں؟‘
یہ بھی پڑھیے 27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ لڑائی اور اختلافات کے بجائے قومی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے۔
’میں اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ میری مذاکرات کی دعوت قبول کریں — حل اسی ایوان سے نکلے گا، لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔‘
علاقائی تناظر میں پیغاماسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ’آپ کہتے ہیں کہ بھارت، افغانستان اور ایران سے مذاکرات کریں تو اس کے لیے بھی یہاں بیٹھنا پڑے گا۔ اگر ہم اپنے ہی ایوان میں بات چیت نہیں کر سکتے، تو دنیا سے کیسے کریں گے؟‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایاز صادق نے قومی اسمبلی اپوزیشن کو مذاکرات کی نے کہا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔