اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے جنہوں نے علم، تدبر اور شائستگی کو ہمیشہ ترجیح دی۔ انہوں نے علم و ادب اور سیاست دونوں میدانوں میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا۔

اسپیکر کے مطابق عرفان صدیقی نے برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیا اور قومی سیاست میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی علمی و فکری میراث آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔

آخر میں اسپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عرفان صدیقی

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔

سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

عرفان صدیقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027ء تک تھی۔

عرفان صدیقی کا شمار صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

وہ خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرپرسن تھے جبکہ بزنس ایڈوائزری، ہیومن رائٹسس، انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، داخلہ اور منشیات کنٹرول سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن تھے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر سیاسی و صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار
  • سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اظہار افسوس اور تعزیت
  • سینیٹر  عرفان صد یقی  انتقال کر گئے ‘ صدر ‘ وزیراعظم  ‘ وزیر اعلیٰ  دیگر کا اظہارا فسوس 
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس، خدمات کو خراج عقیدت
  • صدر مملکت و دیگر کا عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
  • مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
  • وزیرِاعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار