کراچی:

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے قوانین پر عمل ہو اور حکومت کو چالان کی مد میں ایک روپیہ بھی نہ ملے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور اطلاعات شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ حکومت سندھ کوشش کر رہی ہے کہ فوڈ شارٹیج نہ ہو۔  بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ حکومت نے کسانوں کو سپورٹ کیا ہے اور آج سے سندھ بھر میں کسانوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 19 ہزار کسانوں کو فی ایکڑ 14 ہزار روپے دیے جائیں گے۔  یہ پیسے گندم کی کاشتکاری کے لیے دیے جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کو اس سال بھی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے۔  غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو ہاری کارڈ کے ذریعے سپورٹ کررہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ای چالان پر کچھ سیاسی جماعتیں سیاست کررہی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ نہ کام کرنا ہے نہ کام کرنے دینا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ای چالانز کے بعد ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئی ہے۔  میری خواہش ہوگی کہ لوگ قوانین کی پاسداری کریں اور حکومت کو چالان کی مد میں ایک رپیہ بھی نہ ملے۔  حکومت کا مقصد چالان سے پیسہ کمانا نہیں ہے۔  ایک ہفتے میں 20 ہزار سے زائد چالان ہوئے ہیں، لوگ معاف کروا رہے ہیں۔  ریڈ لائٹ اور ون وے کی خلاف ورزی خطرناک ہے۔  ٹریفک قوانین لوگوں کی بہتری کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں بھی ہم نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔  کراچی کے کچھ چیلنجز ہیں، جس پر لوگ تنقید کرتے ہیں۔ کراچی کے انفرااسٹرکچر میں مارچ تک واضح بہتری نظر آئے گی۔  شاہراہ بھٹو کراچی کا زبردست منصوبہ ہے، ریڈ لائن اور لنک روڈز پر بھی کام چل رہا ہے۔ سندھ حکومت کا وعدہ ہے کہ لوگوں کی امیدیں جلد پوری ہوں گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہر فیصلہ مشاورت سے کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے۔  27 ویں ترمیم سے متعلق سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے، اس میں فیصلہ سامنے آجائے گا۔  آئین پاکستان میں ضروریات کو دیکھتے ہوئی ترامیم ہوتی ہیں۔  اٹھارہویں آئینی ترمیم بھی پی پی کے دور میں آئی۔  ستائیسویں ترمیم کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوگی۔  آئینی ترامیم کا مقصد غلط بنا دیا گیا ہے۔  وقت کا انتظار کیا جائے۔ پیپلز پارٹی پاکستان کے حق میں بہتر فیصلے کرے گی۔ آزاد کشمیر کی تحریک چل رہی ہے۔  وقت کا تعین کیا جائے گا۔  یہ معاملہ بھی سی ای سی میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حکومت کو نے کہا

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن