آئی ایم ایف کی حکومت کو نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ نئے این ایف سی ایوارڈ کے بارے مجوزہ تبدیلیوں کے معاملے پر آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور تعلیم، صحت اور ٹیکس وصولی جیسے عوامل شامل کرنے کی تجویزہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے این ایف سی پر باقاعدہ مشاورت تاحال نہیں ہوئی۔ تاہم حکام کے مطابق نیا این ایف سی فارمولا طویل المدتی قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر طے ہوگا، این ایف سی کمیشن اجلاس کے لیے 18 نومبر کی تاریخ تجویزکی گئی ہے جس میں ملک میں آبادیاتی و ساختی تبدیلیوں کے باعث فارمولا ازسرنو طے کرنے پر غورہوگا۔
مجوزہ نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ 82 فیصد سے کم کرنے کی تجویزہے جبکہ وسائل کی تقسیم میں کارکردگی اور ماحولیاتی اقدامات کو بھی شامل کرنے کی تجویز ہے۔ وفاق اور صوبوں کے مالی اختیارات کی ازسرنو وضاحت پر بھی غور ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نئے این ایف سی
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔