پیرس کے لوور میوزیم میں جواہرات کی چوری کیس، مزید پانچ مشتبہ افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری کے معاملے میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم پولیس کو اب تک چوری شدہ نوادرات کا سراغ نہیں مل سکا۔
فرانسیسی حکام کے مطابق چوری کی اس بڑی واردات کے 11 روز بعد مزید پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے ایک کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ان چار افراد میں شامل تھا جنہوں نے مزدوروں کا بھیس بدل کر یہ واردات کی تھی۔
پولیس تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میوزیم سے نیپولین بوناپاٹ کے دور کے وہ قیمتی جواہرات چوری کیے جن کی مالیت 100 ملین ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوری شدہ جواہرات کی برآمدگی کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مار رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جواہرات کی مزید پانچ
پڑھیں:
آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
بھارت کی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شدید سیلابی صورتحال سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
دریائے برہم پترا کے پانی میں اضافے سے تقریباً 900 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ تقریباً 3 لاکھ افراد کو سرکاری ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔
ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارشوں اور دریا کی بلند سطح کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔