Express News:
2025-12-13@09:04:06 GMT

لاہور: نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

لاہور:

تھانہ کاہنہ پولیس نے تین سال قبل نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد نے ٹیم کے ہمراہ کچوانہ گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واقعہ دونوں پارٹیوں کے درمیان گھریلو مسئلے کا شاخسانہ تھا، جہاں ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے رشتے دار کے گھر دھاوا بولا۔

جھگڑے کے دوران مقتول جمعہ خان کو سر پر ڈنڈا اور اینٹ لگنے سے شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم علی خبیب گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد اور پنڈی میں جرائم پیشہ عناصر کے شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کے واقعات میں پیشرفت

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کی جانب سے نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں جس میں پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر دو مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں سے ایک میں نوجوان آدھے سر سے گنجا اور نیم برہنہ دیکھا گیا جو انتہائی بے بسی کے عالم میں وہاں سے بھاگ رہا تھا۔

دوسری ویڈیو میں ایک شخص کو پائپ سے  ہاتھ اوپر باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا ہے تمام واقعات سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر صادق آباد کے پی رہائشی بلال نامی شخص کے گروہ کا نام بھی لیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کہ مزکورہ واقعات میں بلال نامی ملزم ملوث ہے جس کے حوالے سے پولیس کی چھان بین شروع کردی۔

راولپنڈی پولیس نے رابطہ کرنے پر ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ملزم بلال کے خلاف راولپنڈی اور  اسلام آباد میں ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی  مقدمات درج ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا علاقہ بظاہر اسلام آباد کا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
  • راولپنڈی: نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • گولارچی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،مطلوب روپوش ملزم گرفتار
  • ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کرکے رقم بٹورنے والا شخص گرفتار
  • بنگلہ دیش سی آئی ڈی کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا خطرناک ملزم گرفتار
  • زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم 2 سال بعد گرفتار
  • بادامی باغ پولیس کے ہاتھوں اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
  • اسلام آباد اور پنڈی میں جرائم پیشہ عناصر کے شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کے واقعات میں پیشرفت
  • لاہور میں وارداتوں کی سنچری کرنے والا ملزم گرفتار