City 42:
2025-12-13@10:19:52 GMT

اعزازیہ کارڈ ، 64 ہزار امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

عرفان ملک: وزیراعلیٰ پنجاب کا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد، 64ہزار امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق حتمی مراحل میں داخل، سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ نے 98 فیصد کوائف کی ہڑتال مکمل کرلی۔

64ہزار596 میں سے40ہزار839امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق کرلی گئی، سپیشل برانچ کی جانب سے امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق کی گئی، سی ٹی ڈی نے 45 ہزار 632 امام صاحبان کے کوائف درست قرار دئیے۔

سپیشل برانچ نے 679 درخواست گزاروں کے کوائف مسترد کر دئیے، سی ٹی ڈی نے 110 درخواست گزاروں پر اعتراض لگایا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

23ہزار 78 امام صاحبان کے کوائف کی سکروٹنی سپیشل برانچ مکمل کریگی۔

حکام کے مطابق 18ہزار 150 درخواستوں کی سکروٹنی سی ٹی ڈی نے شروع کردی ،کوائف کی تصدیق مکمل کرکے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق سپیشل برانچ سی ٹی ڈی

پڑھیں:

ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس دینے پر وزیراعلیٰ نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی

پشاور(ویب ڈیسک)پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ‏یہ معاملہ 20 روز پہلے کا ہے اور اسپتال کے ڈائریکٹر سے کسی قسم کی کارروائی نا کرنے کا کہا تھا۔

وزیراعلی نے سوشل میڈیا پر وضاحت دی کہ ڈاکٹر سے غلط وضاحت طلب کرنے پر میں نے اسپتال انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے‏ وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب کی تھی۔

انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا تعارف کروایا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو ضروری بریفنگ فراہم کی، جو کہ اسپتال پروٹوکول کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ عمل ’’پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی سنگین خلاف ورزی‘‘ ہے، جس پر ڈاکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تین روز کے اندر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اعزازیہ کارڈ کیلئے آئمہ مساجد کا تصدیقی عمل جاری، سی ٹی ڈی نے 110 درخواستوں پر اعتراض لگا دیا
  • عرب کپ، فلسطین کوارٹر فائنل میں جگہ نہ بناسکا، سعودی عرب نے آخری لمحات میں کامیابی حاصل کرلی
  • سرکاری کالجز کے خراب نتائج کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے، نگران وزیر اعلیٰ جی بی کی ہدایت
  • پی آئی اے کے شیئرز میں غیرمعمولی تیزی، اسٹاک ایکسچینج نے وضاحت طلب کرلی
  • ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس دینے پر وزیراعلیٰ نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی
  • 35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی
  • شاہ رخ خان نے فٹنس کیلئے اپنی روٹین میں بڑی تبدیلی کرلی، وجہ بھی بتادی
  • خونی رشتوں کی تصدیق کے بغیر شناختی کارڈ کس طرح بنائیں؟  بڑی مشکل آسان  
  • پنجاب کی سالٹ رینج میں پہلی بارتیتر کے شکارکے لئے پرمٹس کی نیلامی مکمل