2025-11-02@17:33:47 GMT
تلاش کی گنتی: 464
«خلیجی ممالک»:
موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب اللہ لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کے الیکٹرانک آلات کو چھیڑ چھاڑ یا بم سے لیس کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کو فروخت کیے جانے والے الیکٹرانک آلات کو بم سے لیس یا چھیڑ چھاڑ کیا ہے اور وہ حزب اللہ کے خلاف پیجر آپریشن کی طرح ان کا استعمال کر سکتی ہے۔ موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب اللہ لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے...
چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے: چینی صدر کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو کسی بھی صورت میں بدلہ لینے کے خطرناک اور نقصان دہ چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی معیشت ایک سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کا مقصد کسی ملک کو چیلنج کرنا یا اس کی جگہ لینا نہیں بلکہ اپنے داخلی نظام اور ترقیاتی منصوبوں کو...
برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ برطانیہ اپنے معاشی استحکام، ریگولیٹری صلاحیت اور عالمی معیار کی مہارت کے ساتھ خلیجی خطے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔ ریچل ریوز ان دنوں برطانیہ کی جانب سے ایک بڑے کاروباری وفد کی قیادت کرتے ہوئے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، جو گزشتہ چھ سالوں میں کسی بھی برطانوی چانسلر کا خلیج کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا یہ دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے تاکہ برطانوی کاروباروں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جاسکے۔ چانسلر ریوز ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) جسے...
گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے خلیجی ممالک کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے پشاور سے پی آئی اے کی کراچی اور خلیجی ممالک کیلیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی اور خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کی روزانہ پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود پروازوں کے باعث عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صوبے کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کا آغاز کردیا ہے، جس کا موضوع جیو اے آئی برائے جنگلاتی معلومات، ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کورس انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ازنیٹ) کے تعاون سے 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔اس کورس کا مقصد ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کو تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) اور جغرافیائی معلوماتی نظام (GIS) کو جنگلات کی مؤثر نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور زمین کے پائیدار انتظام میں استعمال کرسکیں۔اس پروگرام کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کا تنازع بہت جلد حل کرا دوں گا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 47 ویں آسیان ممالک کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں، مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، میری انتظامیہ 8 ماہ میں 8 جنگیں رکوا چکی ہے، ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہو۔امریکی صدر کے بقول میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھر سے مسائل شروع ہوگئے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کرسکتا ہوں لیکن فی الحال...
کوالالمپور: کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان برسوں سے جاری سرحدی تنازع بالآخر ختم ہوگیا، دونوں ممالک نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ آسیان سمٹ کے 47ویں اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پایا، اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، کمبوڈین وزیراعظم ہن منیت اور تھائی وزیراعظم انوٹن چرن ویراکول بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک تمام دشمنیوں کے خاتمے اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت 18 کمبوڈین جنگی قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں آئے گی...
اتوار کی صبح نیدرلینڈز میں دن کی روشنی کے وقت (Daylight Saving Time) کا اختتام ہو گیا، جس کے تحت ملک بھر میں گھڑیاں رات 3 بجے ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:موت کا وقت بتانے والی قدرتی گھڑیاں: ریڈیوکاربن ڈیٹنگ کی حیران کن دنیا یہ تبدیلی سال میں 2 مرتبہ کی جانے والی معمول کی کارروائی ہے، مگر اب اس پر یورپ بھر میں بحث جاری ہے کہ آیا یہ نظام برقرار رہنا چاہیے یا ختم کر دیا جائے۔ یورپی یونین نے 2018 میں اس وقت کی تبدیلی کے خاتمے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ ہر ملک اپنی پسند کے مطابق یا تو مستقل گرمیوں کا وقت رکھے یا سردیوں کا، تاہم یہ تجویز...
درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ...
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و استحکام کے امور پر باہمی اتفاقِ رائے پر مبنی...
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں فراڈ اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے ملزم ساجد محمود کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے موضع تھلہ سیداں (G-14/3) اسلام آباد کی زمین کے معاوضے میں جعلسازی کی۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے 2005 میں موضع تھلہ سیداں کو حاصل کر کے اصل متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے سروے کیا تھا۔ ملزم نے دیگر ملوث افراد کے ساتھ ملی بھگت کر کے جعلی...
پاکستان آئندہ سال پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم کی میزبانی کرے گا ۔اس تقریب کا انعقاد لاہور اور اسلام آباد میں اکتوبر 2026 میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے صدر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان احمد شفیق نے نجی ٹی کو بتایا کہ پاکستان کے حق میں یہ فیصلہ بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے ایونٹ کا فیصلہ چین کے شہر شوجو میں ہونے والے ورلڈ شیفس فورم 2025ء میں ہوا جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میزبانی کے لیے مقابلہ تھا جو پاکستان نے 21 میں سے 13 ووٹ سے جیت لیا۔احمد شفیق کا کہنا تھا کہ اگلے سال ایونٹ میں 21 ایشیائی ممالک اور بہت سے نامور شیفس اور ایسوسی ایشن کے...
(ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن نے خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا، مسقط کیلئے رواں ماہ کے آخر میں باقاعدہ پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کیلئے معمول کی پروازیں رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو جائیں گی۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق پہلی پرواز 29 اکتوبر کو لاہور سے اور دوسری 30 اکتوبر کو اسلام آباد سے اڑان بھرے گی، دونوں روٹس پر پروازیں ایئر بس 320 آپریٹ کرے گی۔ ترجمان نے...
اسنیپ بیک کو فعال کرنے کے لیے تین یورپی ممالک کے غیر قانونی اقدام کے جواب میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ واضح ہے اور اس کی تشریح کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے قرارداد 2231 کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں طے شدہ پابندیوں کو قبول کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے عائد پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے اقتصادی ڈپلومیسی کے نائب وزیر حمید قنبری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جے سی پی او...
ویب ڈیسک : پی آئی اے نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کے لیے باقاعدہ پروازیں رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز لاہور سے 29 اکتوبر جبکہ اسلام آباد سے 30 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ دونوں روٹس پر پروازیں ایئربس 320 کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے روٹس کے آغاز سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ اور مسافروں کو سفری سہولتوں میں بہتری حاصل ہوگی۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ترجمان کا کہنا...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کےز سیکرٹری ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے خادمِ الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال صدرِ مملکت نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال پسندی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کی انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا...
سعودی عرب تیزی سے دنیا کی نمایاں ترین اسپورٹس ٹورازم کی منزل بن کر ابھر رہا ہے، اور اندازہ ہے کہ یہ شعبہ سال 2030 تک 100 ارب ریال سے زائد کی آمدنی پیدا کرے گا۔ خطے میں کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی نے مملکت کو اس میدان میں غیر معمولی مقام دلایا ہے۔ مشہور کنسلٹنگ فرم پی ڈبلیو سی (PwC) مشرقِ وسطیٰ کی تازہ رپورٹ ’خلیجی تعاون کونسل کی کھیلوں سے سیاحت تک کی پیشرفت‘ کے مطابق، خلیجی ممالک عالمی اسپورٹس ٹورازم مارکیٹ جس کی مالیت 2030 تک قریباً 2 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، میں ایک نمایاں حصہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھیل، سیاحت...
وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے خلیجی ممالک، شمالی افریقا، افغانستان کو پاکستان میں معدنیات سمیت کئی شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں خلیجی ممالک، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزراء اور گورنرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیر خزانہ نے بطور لیڈ اسپیکر ملاقات کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اِس موقع پر محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور...
لاہور: گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کورتولموش اور اسلامی جمہوریہ آذربائیجان کی اسپیکر صاحبہ غفاروا اپنے پارلیمانی وفود کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، اراکین اسمبلی سارہ احمد، اسماء احتشام، رانا محمد ارشد، سیکرٹری جنرل چوہدری عامر حبیب اور سیکرٹری پارلیمانی امور خالد محمود نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے دونوں برادر ممالک کے اسپیکرز سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاع، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ...
کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ 2022ء میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب آیا، سندھ، بلوچستان ڈوبا ہوا تھا اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام کو مالی مدد پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ وہ آرٹس کونسل کراچی میں میاں رضا ربانی کی لکھی ہوئی کتاب The smile snatchers کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ سید...
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی اسپیکرز اجلاس کا تیسرا دور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا، جس کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پُرامن حل، علاقائی تعاون کے فروغ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور پارلیمانی روابط کے استحکام پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں برادر ممالک نے تاریخ، ثقافت اور اقدار کے اشتراک کو اپنی دوستی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اقوامِ متحدہ، او آئی سی،...
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلروں کے بدنام زمانہ حاجی طارق خان گروپ کا قلع قمع کردیا، یہ گروہ سندھ کے مجبور اور سادہ لوح شہریوں کو ورغلا کر ان کے ذریعے منشیات خلیجی ممالک اسمگل کرتا تھا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملیں کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورکس، سندھ کے غریب اور مجبور لوگوں کو ورغلا کر ان کے ذریعے خلیج تعاون کونسل کے ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور اومان کو منشیات اسمگل کر رہے ہیں۔ اے این ایف نے جدید اور تکنیکی انداز میں مشکوک افراد کی فزیکل اور ڈیجیٹل نگرانی یہ معلومات حاصل کیں کہ منشیات اسمگر گروہ کے کارندے، کراچی اور...
سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد بھی شامل ہے جو پاکستان میں مختلف ملاقاتیں کرے گا۔ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کے دورۂ پاکستان کے دوران، سعودی وفد پاکستانی قیادت، سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس اور نجی کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔دونوں ممالک سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے فریم ورک کے تحت اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں تجارت و سرمایہ کاری...
بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (IDF) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس (شوگر) کے سب سے زیادہ مریضوں والا ملک بن چکا ہے، جہاں ملک کی 30.8 فیصد آبادی اس خطرناک مرض میں مبتلا ہے۔ یہ شرح نہ صرف خطے کے دیگر ممالک بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر کویت ہے، جہاں 24.9 فیصد آبادی متاثر ہے، جب کہ مصر میں یہ شرح 20.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر نمایاں ممالک میں قطر (19.5%)، ملائیشیا (19%)، سعودی عرب (18.7%) اور میکسیکو (16.9%) شامل ہیں۔ Share of population with diabetes ???????? Pakistan: 30.8%???????? Kuwait: 24.9%???????? Egypt: 20.9%???????? Qatar: 19.5%????????...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبرپارلیمنٹ لارڈشفق محمدنے ملاقات کی ہے ،ملاقات میںپاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیاہے،،، لارڈشفق محمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے-وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کثیرجہتی اوردونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،انہوں نے کہا ہے دنیا میں کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پاکستانیوں کا فعل قابل مذمت ہے ، وفاقی سیکرٹری داخلہ محمدخرم آغا، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
آج کل مسلم دنیا روزانہ یہ پڑھ کر یا سن کر نہال ہو رہی ہیں کہ فلاں مغربی ملک نے فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایسا کیا ہوا ہے کہ یہ ممالک اتنی عجلت میں فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں؟ سب سے پہلی بات تو یہ سمجھ لیجیے کہ ان کو ایسا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور دینے والا وہ ہے کہ جس کو امن کا نوبل انعام چاہیے۔ یہ تمام ممالک پہلے ہی اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرچکے ہیں اور اب فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد دو ریاستی حل مکمل ہوا اور اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر نے ناٹو پر روس کے حملوں کی تیاری کو افواہ قرار دے دیا۔ یورپ کی فوجی تیاریوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ وہ اس رجحان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ روسی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جوابی اقدامات فوری اور تیز ہوں گے۔ روسی شہر سوچی میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپی ملک جو کہہ رہے ہیں وہ خود بھی اس پر یقین نہیں رکھتے کہ روس حملہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی روس کے ساتھ فوجی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو آگے بڑھ کردیکھ لے۔ مغربی ممالک صرف یوکرین کا استعمال کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی ممالک کا ریل نیٹ ورک 2030 ء تک مکمل ہوگا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کے 2120 کلومیٹر طویل ریل منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ کویت سے عمان تک ریل لائن تمام 6 رکن ممالک کو جوڑے گی، ریل نیٹ ورک سعودی عرب، قطر اور بحرین سے بھی گزرے گا۔ مسافر بارڈر پر رکے بغیر خلیجی ممالک سفر کرسکیں گے، امیگریشن فضائی سفر کی طرز پر روانگی سے پہلے مکمل ہوگا۔ امارات اور عمان کو جوڑنے والے حفیت منصوبے پر بھی تعمیر جاری ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا، پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے، اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کی اسرائیل سے بازیابی کے لیے دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے فلسطین میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے جاری قتل عام کی فوری روک تھام کی اہمیت پر زور دیا...
وزیراعظم محمد شہبازشریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کواجاگر کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدہ بھی کیا۔وطن واپس پہنچنے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ایئر بیس پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان روانہ ہوئے، وزیراعظم نے لندن میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، وزیراعظم شہباز شریف تین دن لندن میں موجود رہے، وزیراعظم نے اوورسیز کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کا ریل نیٹ ورک 2030 تک مکمل ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کے 2120 کلومیٹر طویل ریل منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ کویت سے عمان تک ریل لائن تمام 6 رکن ممالک کو جوڑے گی، ریل نیٹ ورک سعودی عرب، قطر اور بحرین سے بھی گزرے گا۔ مسافر بارڈر پر رکے بغیر خلیجی ممالک سفر کرسکیں گے، امیگریشن فضائی سفر کی طرز پر روانگی سے پہلے مکمل ہوگا۔ عرب امارات اور عمان کو جوڑنے والےحفیت ریل منصوبے پر بھی تعمیر جاری ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کواجاگر کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدہ بھی کیا۔ وطن واپس پہنچنے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ایئر بیس پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان روانہ ہوئے، وزیراعظم نے لندن میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، وزیراعظم شہباز شریف تین دن لندن میں موجود رہے، وزیراعظم نے اوورسیز کے مختلف...
ریاض: سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر، شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ریاض میں "ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر" سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ اسرائیل ایک "مسترد شدہ ریاست" ہے اور دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ کھلی جارحیت اور غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قطر پر حملے کے بعد خلیجی ممالک کو اپنی سلامتی کی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے کیونکہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ...
غزہ جنگ بندی، امداد کی ترسیل اور جبری بے دخلی کی روک تھام: مسلم ممالک نے ٹرمپ کے مجوزہ منصوبےکی حمایت کردی
پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر کی غزہ جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔مسلم ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں صدر ٹرمپ کے اس مجوزہ منصوبے کو سراہا گیا جس میں غزہ کی تعمیر نو، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی روک تھام، جنگ بندی اور ایک جامع امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔اعلامیے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اعلامیہ میں وزرائے خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ امریکا اور دیگر فریقین کے ساتھ مثبت اور تعمیری انداز میں...
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرحافظ عبدالکریم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو بروقت‘ جرات مندانہ اور پاکستان کے عوام کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے دوٹوک موقف اپنایا اور واضح کر دیا کہ پاکستان جنگ جیتنے کے بعد بھی امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کر کے ان کے دلوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات‘افغانستان کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 2.41 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ویلتھ پاکستان کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم 1.92 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں معاشی روابط ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں نئی جان پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات بڑھ کر 1.77 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-3 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)فلسطین کے دو ریاستی حل کو تسلیم کرنا درحقیقت ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے قبضہ کو تسلیم کرنا ہے۔ گریٹر اسرائیل کے منصوبہ سے عرب ممالک کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر ہے۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کئی مغربی ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ دوسری طرف بعض مسلم ممالک کے سربراہان بھی زور دے رہے ہیں کہ تمام مسلم ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں، جس کی حیثیت اسرائیل کی ایک کالونی سے زیادہ نہیں ہوگی۔ حقیقت یہ...
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ ہم نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کو نیوکلیئر ہتھیار بنانے سے روکا ہے اور اسے کسی صورت ایسا کرنے نہیں دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اسرائیل، امریکا کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کے دوران متعدد عرب اور مسلم ممالک کے نمائندے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، جس کے باعث ایوان کی کئی نشستیں خالی رہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب پر مسلم اور عرب ممالک نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کا عرب اور مسلم ممالک نے بائیکاٹ کیا۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں نے آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جنرل اسمبلی سے خطاب کا بائیکاٹ کردیا ۔ نیتن یاہو پر ہوٹنگ کی اور اسمبلی ہال چھوڑ کر چلے گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران ان تمام ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے گئے، نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ غیر ملکی وفود کے واک آؤٹ کے بعد نیتن یاہو نے خالی کرسیوں سے خطاب کیا ۔ نیتن...
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے برسادیے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی۔ اس دوران جذباتی انداز میں ڈائس پر مکے برسائے، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرتے ہیں لیکن ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس نقصان کے ازالے کے لیے مزید قرض لیں۔ شہباز شریف نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ ”یہ کسی صورت انصاف نہیں...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس، وزیراعظم کا مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی جنرل اسمبلی کا حال خالی ہوگیا، نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ہال میں رہ جانے والے رہنماؤں نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔ ⚡️BREAKING Mass walkout of Foreign Delegations from the UN General Assembly Hall as Netanyahu takes the stage to Speak pic.twitter.com/NjyEYIf38g — Iran Observer (@IranObserver0) September 26, 2025 ...
عرب اور مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیرِاعظم نتین یاہو کے آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیے جانے والے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی تقریر کے دوران اِن تمام ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اُٹھ کر چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم اور عرب رہنما جنرل اسمبلی میں واپس آ جائیں گے۔ یاد رہے کہ نتین یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ دوسری...
نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آج اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطاب کریں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آج اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطاب کریں گے، تاہم مسلم اور عرب ممالک نے اس تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے مندوبین اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کر جائیں گے۔ دوسری جانب یورپی یونین کے اہم رکن ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطین میں جنگی جرائم...
صیہونی وزیراعظم نے حال ہی میں ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبے کا ذکر کیا تھا، جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب دنیا کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اور مسلم ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے مندوبین اسمبلی ہال سے اٹھ کر باہر چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے حال ہی میں ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبے کا ذکر کیا تھا، جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب دنیا کی سلامتی اور...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر نے ملاقات کی جس میں بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلااور باعزت واپسی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قائم مقام قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلاسے متعلق قومی پالیسی پر بلوچستان حکومت موثر عمل درآمد کروا رہی ہے اور وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے سے متعلق پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے...
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سیشن کے ہائی لیول ویک کے سائیڈ لائن میں G77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اپنے ہمسایہ ممالک کا دشمن اور نسل کشی میں ملوث ہے، قطری امیر کا جنرل اسمبلی سے خطاب دفتر ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس موقعے پر انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے لیے اہم امور پر گروپ کی یکجہتی کو سراہا۔ مزید پڑھیں: فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اندر اور عالمی سطح پر بھی جنوبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ویزا کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔ جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی۔یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر...
دبئی: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔ اس ویزا کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔ جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی۔ یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر ملکی رہائشیوں کے لیے...
افغان قونصل جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کو واضح ہدایت دیدی کہ انخلاء کے عمل میں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلاء کی قومی پالیسی پر صوبائی حکومت عمل درآمد کروا رہی ہے۔ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔ ضیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔...
لاہور (نیوز رپورٹر) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ریجنل ہیڈ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات میں پاکستان میں مختلف شعبوں بالخصوص ذرائع آمدورفت میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دیتے ہوئے رواں پروگرام کے لئے پاکستان کو اہم ملک قرار دیا ہے۔ وفد کے ہمراہ ہونے والی ملاقات و اجلاس میں اے ڈی بی کی ریجنل ہیڈ نے عبدالعلیم خان کو نومبر میں ہونے والی عالمی ’’بشکیک کانفرنس‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ عبدالعلیم خان نے اے ڈی بی کی ریجنل ہیڈ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے پارٹنرشپ اہم ہے اور اس بینک کا پاکستان میں شاہراہوں کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند امر ہے۔ پاکستان میں کمیونیکیشن،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطین کانفرنس کے دوران ایک حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب متعدد عالمی رہنماؤں کے خطاب کے دوران اچانک ان کے مائیک بند ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سب سے پہلے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اس صورتحال کا شکارہوئے انہوں نے فلسطین کوباضابطہ طورپرتسلیم کرنے کا اعلان کیا تو اسی دوران ان کا مائیک اچانک بند ہوگیا، جس پر کانفرنس ہال میں موجود شرکاء نے حیرت کا اظہار کیا۔بعدازاں ترک صدررجب طیب اردوان کے خطاب کے دوران بھی یہی مسئلہ پیش آیا۔ اردوان کی تقریر کا کچھ حصہ شرکاء تک نہ پہنچ سکا اورمترجم نے بھی واضح طور پر شکایت کی کہ مائیک بند ہونے سے ترجمے میں مشکلات پیش...
اسلام ٹائمز: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا، صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور سیکورٹی تعلقات ختم کرنے جیسے اقدامات کو فلسطینی ریاست کے حامی ممالک کی میں فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیے۔ یونیورسٹی کے فلسطینی پروفیسر نے کہا کہ ان ممالک کو چاہیے کہ وہ تمام صہیونی آباد کاروں کو بھی ویزے جاری کرنا بند کریں، نہ کہ صرف تشدد کرنے والوں کو، اور صہیونی رہنماؤں کے بارے میں بین الاقوامی عدالتوں کے جاری کردہ احکامات کی پابندی کریں، جن میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔ خصوصی رپورٹ: فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے جاری طویل عمل کے باوجود...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بلجیم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیا ہے وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں.(جاری ہے) سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے لکھا کہ انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلی سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے فلسطینی ریاست کو 1988...
سید مراد علی شاہ نے سعودی قونصل جنرل اور سعودی عوام کو ایک بار پھر قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی برادری مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کو 95ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔...
تمام ممالک اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں.سعودی عرب اور فرانس کا مشترکہ بیان
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے مغربی ممالک کے فیصلوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر ممالک کے اس تاریخی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ تسلیمات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ اقدام فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی سطح پر توثیق ہے۔ اسحاق ڈار نے فخر کے ساتھ یاد...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔(جاری ہے) ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا سمیت مزید 5 ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے بڑے ممالک کے بعد بیلجیئم، لکسمبرگ اور مالٹا سمیت مزید 5 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو، اینڈوورا اور مالٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے غزہ تک مکمل اور آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ غزہ کا بحران دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم لکسمبرگ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا...
نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بلجیم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنےکا خیرمقدم کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے لکھا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان دولتِ مشترکہ کے ’کنیکٹیوٹی ایجنڈا‘ بڑھانے میں سرفہرست رہے گا: اسحاق ڈار اسحاق ڈار نے...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اور اس حق سے انکار انتہاپسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پیر کو اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے آغاز پر فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ توقع ہے کہ مزید ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز برطانیہ، پرتگال، کینیڈا اور...
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل ایک اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں فرانس، اینڈورا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا اور موناکو نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دیدیا، اسرائیلی وزیراعظم بھی برہم اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دو ریاستی حل کے امکانات کو محفوظ رکھیں۔ سربراہی اجلاس اور عالمی رہنماؤں کی شرکت یہ اعلان فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا...
ترکی کے صدر نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو کچھ ممالک کی جانب سے تسلیم کرنا ایک تاریخی اور غیر معمولی قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو کچھ ممالک کی جانب سے تسلیم کرنا ایک تاریخی اور غیر معمولی قدم ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، رجب طیب اردگان صدر ترکیہ نے پیر کی شب کہا کہ میں ان ممالک کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے انصاف اور انسانی ضمیر کی آواز کا احترام کیا۔ اردگان نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج میں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطین کے سوال کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 1988 میں آزادی کے اعلان کے بعد فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ یہ پڑھیں: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو...
فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اپنے بیان میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیاجنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی...
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متحدہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جسے ’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ویزا یورپ کے شینگن ماڈل کی طرز پر ہوگا اور سیاحوں کو بیک وقت 6 ممالک، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان میں باآسانی سفر کرنے کی سہولت دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی گلف نیوز کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوئی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویزا آخری منظوری کے مراحل میں ہے اور رواں...
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا جس میں 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سربراہان کے اس اجلاس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جس میں فرانس، بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا، سان میرینو اور آندورا باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اسرائیل اور امریکا نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس...
اقوام متحدہ؛ 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل امریکا کا بائیکاٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا جس میں 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سربراہان کے اس اجلاس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جس میں فرانس، بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا، سان میرینو اور آندورا باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے...
اپنے بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے امید ظاہر کی کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ان ممالک کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا کے 3 اہم ممالک برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے امن کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین کی ریاست کو آزاد و خودمختار ملک تسلیم کرنے کا جراتمندانہ اقدام کرکے انسانیت کو حوصلہ بخشا ہے۔ یہ عالمی امن کے دن کا ایک بیش بہا تحفہ ہے۔ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے اور اس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے امید...
---فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم اور فلسطین ریاست کو تسلیم کریں۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا بگرام ایئر بیس امریکا کو نہ دینے کا مؤقف درست ہے۔ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیاآسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نےفلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی نظام مستحکم اور بِلاتاخیر انتخابات کروائے، سیلاب کی تباہی سے فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کو ریلیف بڑا...
جنگ میں انسانیت کے تحفظ پر اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کا انعقاد 2026 میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز ریو ڈی جنیرو (سب نیوز)برازیل، چین، فرانس، اردن، قازقستان، جنوبی افریقہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ 2026 میں جنگ میں انسانیت کے تحفظ پر اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ 6 ممالک اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے ایک سال قبل ” گلوبل آئی ایچ ایل ( انٹرنیشنل ہیومنیٹیرین لاء ) انیشی ایٹو کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد عالمی سطح پر بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے...
امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کو "نمائشی اقدام" قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی اصل ترجیح امن کے لیے سنجیدہ سفارت کاری، اسرائیل کی سکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی ہے، نہ کہ نمائشی اعلانات۔ ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی صرف حماس کے بغیر ممکن ہے۔ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں مزید ممالک بھی ایسے فیصلے کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے ان ممالک کے فیصلے کو مسترد کر دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔مزاحمتی تنظیم کے مطابق یہ اعلان نہ صرف فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی توثیق ہے بلکہ عالمی سطح پر انصاف کی ایک اہم پیش رفت بھی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پرتگال کی جانب سے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا گیاہ ے۔ حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا اور یہ حقیقت فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حق...
حماس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس اعلان کو حماس نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ایک اہم قدم ہے، خودمختار فلسطینی ریاست ہماری عوام کے حقِ ملکیت کی توثیق ہے۔ اپنے بیان میں حماس ترجمان نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں...
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں سربراہ پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ اُنہوں...
برطانیہ ودیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سربراہ پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیاکی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ امید کرتے ہیں کہ ان شا اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اِس کیلئے جدوجہد کی،ان...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ میں واقع کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاو نِنگ نے کیا۔ دورے کے دوران صدرِ مملکت کو فری ٹریڈ زون کے قیام (2015ء) سے لے کر اب تک ہونے والی ترقی، بنیادی ڈھانچے، تجارتی سرگرمیوں اور بین الاقوامی روابط کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے آگاہ کیا کہ یہ زون جنوبی سنکیانگ کا واحد فری ٹریڈ زون ہے، جو علاقائی تجارت و ترسیل کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ یہ سڑک، ریل اور فضائی راستوں کے ذریعے نہ صرف ایشیا بلکہ یورپ سے بھی منسلک ہے، اور اپنا بین الاقوامی ہوائی اڈہ...
صدرمملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او کی کاشغر میں ملاقات، پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا
کاشغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او ڈاکٹر یونچون یانگ نے ہفتے کو کاشغر میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آپریشنز کے لیے ایئر لائن کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سیرین ایئر کو اپنے بیڑے میں طیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ ایئر لائن کے نیٹ ورک اور رابطے کو مضبوط کیا جاسکے۔(جاری ہے) ڈاکٹر یونچون یانگ نے کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، وہ چین میں ایک لسٹڈ سیمی کنڈکٹر کمپنی کے بانی اور صدر...
پرتگالی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کر لیا جائے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی مسلسل جارحیت، غزہ پر بمباری اور فلسطینی عوام کی قربانیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ پرتگالی وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے اپنے حالیہ برطانیہ کے دورے کے دوران عندیہ دیا تھا کہ لزبن حکومت اس حوالے سے غور کر رہی ہے اور اب باضابطہ بیان کے ساتھ یہ فیصلہ عالمی برادری کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔ پرتگال نے کئی برسوں تک یورپی یونین کے اندر مشترکہ موقف پر زور دیا، تاہم اسرائیلی مظالم اور غزہ میں انسانی بحران نے اسے اپنی پالیسی بدلنے پر...
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک نے اجتماعی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے بڑے اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے، جن میں انٹیلیجنس کے تبادلے میں اضافہ، نئے میزائل وارننگ سسٹمز کی تیاری اور مشترکہ دفاعی مشقیں شامل ہیں، یہ فیصلے اسرائیل کے رواں ماہ کے اوائل میں دوحہ پر مہلک حملے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یو اے ای کے اخبار دی نیشنل نے رپورٹ کیا کہ عرب-اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے بعد، جہاں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا، جی سی سی حکام نے دوحہ میں فوجی انٹیلیجنس کے اتحاد پر بات چیت کی۔ جی سی سی مشرقِ وسطیٰ کے 6...
پرتگال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی دھمکیوں اور بڑھتے انسانی بحران کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطین امن کانفرنس: آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے، اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کا مطالبہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت کم از کم 10 ممالک بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ غزہ شہر سے لاکھوں افراد کی ہجرت غزہ کے شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار شہری غزہ شہر چھوڑ کر جنوبی علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ A...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-8 کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے مثبت ہے، ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت کامیاب رہا ۔اس دورے سے دونوں ممالک میں تجارتی اور دیگر تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔وفاقی حکومت کو متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی امداد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ایس تھری منصوبے کو سندھ حکومت اب مکمل کرے گی۔وہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کے بعد میڈیا سے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس معاہدے کو اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے افواجِ پاکستان کا ایک تاریخ ساز تحفہ قرار دیا جو پوری امت مسلمہ کے اتحاد اور کامیابیوں کا راستہ ہموار کرے گا۔ محمد علی درانی نے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کو ایک نئی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کے بعد ممکنہ طور پر دوسرے خلیجی ممالک بھی ایسا معاہدہ کرنا چاہیں گے۔ قطری ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرِ دفاع خواجہ آضف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سکیورٹی معاہدے کے بعد اور خطے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فطری طور پر اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک بھی بڑھے گا کیونکہ اپنی سکیورٹی کے لیے یہ ممالک میلوں دور کسی دوسرے ملک پر انحصار کرنے کے بجائے اُس خودمختار ملک کی جانب دیکھیں گے جو انہیں تحفظ دینے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہو۔ دوسرے خلیجی ممالک کی...
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کی مشترکہ دفاعی کونسل نے جمعرات کو ایک غیر معمولی اجلاس میں قطر پر اسرائیلی حملے کو “خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اجتماعی دفاعی اقدامات کرنے کی منظوری دے دی۔ دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد جی سی سی سربراہی اجلاس میں سیکورٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔ خلیجی تعاون کونسل کے اعلامیہ کے مطابق جی سی سی ممالک نے مشترکہ فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اجلاس کے بعد جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے کی “سخت ترین الفاظ میں مذمت” کی جاتی ہے، جو ایک خطرناک...