فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ادارے کی خصوصی اطلاع کار فرانچسکا البانیزے پر امریکی حکومت کی پابندیوں کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے انہیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ کسی معاملے پر شدید ترین اختلافات کے باوجود رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے حکام کے خلاف تادیبی اقدامات نہیں کرنا چاہئیں۔
ایسے فیصلوں سے حقوق کے وسیع تر بین الاقوامی نظام کو نقصان پہنچے گا۔ Tweet URLان کا کہنا ہے کہ اختلافی امور کو تعمیری طور سے بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے مقرر کردہ حکام اور عالمی فوجداری عدالت میں کام کرنے والوں کو ہدف بنانے اور انہیں دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج صدارتی انتظامی حکم نامے کے تحت فرانچسکا البانیزے پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی رضامندی کے بغیر دونوں ممالک کے شہریوں کے خلاف تفتیش کرنے، ان کی گرفتاری، انہیں حراست میں رکھنے یا ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی کوششوں میں براہ راست شریک ہیں جو کہ ان ممالک کی قومی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل روم معاہدے کے فریق نہیں ہیں جو 'آئی سی سی' کے قیام کی بنیاد ہے۔
انتقام نہیں، تعاوناقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صدر جورگ لاؤبر نے بھی امریکہ کے اس تادیبی اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خصوصی اطلاع کار ادارے کی ذمہ داریوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور انہیں دھمکانے یا ان کے خلاف انتقامی کارروائی پر مبنی اقدامات سے باز رہیں۔غیرجانبدار خصوصی اطلاع کارخصوصی اطلاع کار اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے خصوصی طریقہ ہائے کار کے تحت مقرر کیے جاتے ہیں۔ یہ اطلاع کار یا ماہرین دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق مسائل کی نگرانی کرتے اور اپنی رپورٹ دیتے ہیں۔
ان کا اقوام متحدہ کے عملے سے تعلق نہیں ہوتا اور وہ اپنے کام کا کوئی معاوضہ بھی وصول نہیں کرتے۔یہ اطلاع کار جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور نیویارک میں جنرل اسمبلی کو اپنی رپورٹ دیتے ہیں۔
انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ ایران، شمالی کوریا، افغانستان اور دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہی دینے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ اطلاع کار 14 ممالک میں 46 ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خصوصی اطلاع کار اقوام متحدہ کے اقوام متحدہ کی کے خلاف
پڑھیں:
یمن کے طویل بحران پر گہری تشویش ہے: پاکستان
ویب ڈیسک :اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے یمن کے طویل بحران پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کشیدگی کو کم کر نے کیلئے جامع مذاکرات کے ذریعے سیاسی، انسانی اور سماجی و اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ برسوں کے تنازعات نے یمنی عوام کو بے پناہ مصائب سے دوچار کیا ہے اور سیاسی تقسیم، اقتصادی تباہی ماحولیاتی انحطاط نے ان کی حالت زار کو مزید خراب کر دیا ہے، یمن میں تنازعات نے وسیع علاقائی جہت اختیار کر لی ہے، جس کے بین الاقوامی امن اور سلامتی پر سنگین مضمرات ہیں۔
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
پاکستانی مندوب نے کہا کہ صورت حال کو فوری، اجتماعی اور تعمیری اقدام کا تقاضہ کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی اور بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق فلسطینیوں کی ریاست کا احساس کرنے کے لیے فوری اور قابل اعتماد اقدامات کی ضرورت ہے۔
قحط کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے، انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ او سی ایچ اے کی انسانی ہمدردی کی اپیل پر فراخدلی سے جواب دے۔
موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ
عاصم افتخارنے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک مشترکہ اور واضح پیغام بھیجنا چاہیے کیونکہ یمن کے لوگ امن، وقار اور خوف، بھوک اور مایوسی سے پاک مستقبل کے مستحق ہیں۔