2025-07-25@23:00:59 GMT
تلاش کی گنتی: 44
«ڈی ا ئی جی ٹریفک»:
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے قریب جی ایل آئی کار اور ہینو ٹرک کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں فوری رسپانس دیا۔ ریسکیو آپریشن میں 2 ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل کے ذریعے امدادی کارروائی کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام جاں بحق افراد کو گاڑی سے نکال کر پہاڑپور ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے انچولی کے قریب سڑک حادثے میں ملوث ویگو جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ نکلی، حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں کئی لوگ ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ ہاتھ میں لیے، اس کی موبائل فون کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ڈالے کی نمبر پلیٹ اور ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ساتھ ہی لوگ حادثے میں زخمی افراد سے متعلق بھی بات کررہے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سمن آباد کے مطابق انچولی کے قریب موٹر سائیکل اور ویگو...
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریفک براستہ ناران کاغان گلگت بلتستان میں داخل ہو گی۔ گلگت چھموگڑھ میں عزاداروں کو روکنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوہستان کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سفر کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر 13 محرم الحرام تک راولپنڈی تا گلگت بلتستان ٹریفک براستہ کوہستان بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریفک براستہ ناران کاغان گلگت بلتستان میں داخل ہو گی۔ گلگت چھموگڑھ میں عزاداروں کو روکنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوہستان کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سفر کرنے پر عارضی پابندی عائد کر...
طاہر جمیل:سی بی ڈی پنجاب کا عوامی تحفظ کے لیے بڑا قدم، روٹ 47 پر دو اسمارٹ پیڈیسٹرین کراسنگ سسٹمز نصب کر دیے گئے۔ سسٹم کی تنصیب پنجاب میں شہری سلامتی کے لیے ایک نئی مثال بن گئی۔ سسٹم کی تنصیب سےپیدل چلنےوالےباحفاظت سڑک عبورکرسکیں گے۔ کراسنگ سسٹم میں پُش بٹن،خودکارسگنلزاورسڑک میں نصب لائٹس شامل ہیں،جدیدنظام میں سکرینزپر اسلامی اقوال،ٹریفک آگاہی وقائداعظم کےفرمودات بھی شائع ہے،سکرینز پر وقت اور درجہ حرارت کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں،بٹن دبانےپر30سیکنڈ کیلئےسگنل بند، راہگیروں کومحفوظ کراسنگ کاموقع ملتاہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری ایک باراستعمال کےبعدسسٹم 60سیکنڈبعددوبارہ فعال ہوتاہےتاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو،سڑک میں نصب لائٹس واٹرپروف ہیں اور 50ٹن کاوزن برداشت کر سکتی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔(جاری ہے) منگل کو یہاں سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
پشاور: نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لکی مروت میں غزنی خیل لونگ خیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار اہل کار اپنی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسرائیل اور ثنا اللہ کے نام سے ہوئی، جو اپنے گاؤں لونگ خیل سے تاجہ زئی اڈہ کی جانب ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد دونوں اہلکاروں کا...
راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر میں اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یہ اقدام راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر بھکاریوں کی بھرمار سے ٹریفک متاثر ہونے پر کیا ہے اور بھکاریوں کی موجودگی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی آئی) بینش فاطمہ کی ہدایات پر اینٹی بیگرز اسکواڈ فعال کردیا گیا ہے اور اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مرد اور خواتین بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے اور 4 نابالغ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔ بینش فاطمہ نے...
راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے وکلا کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دھمکیاں دینے وغیرہ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمہ سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر واجد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق عملے کی ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ چودھری رضوان الٰہی ایڈووکیٹ کی فیس بک پر ویڈیو وائرل ہوئی۔ واقعہ ہفتے کو حیدر روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ اور فرنٹ نمبر پلیٹ نہ ہونے پر روکا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملک تجمل کو چالان ٹکٹ جاری کیا اور کاغذات نہ ہونے پر موٹر سائیکل کو پابند کیا۔ موٹر سائیکل سوار نے تعارف کروایا کہ وکیل ہوں...
راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ وکلا کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے واقعیکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔متن میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ٹریفک پولیس کی شکایت پر تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا، جو کہ وکلا کی جانب سے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیاں دینے کے واقعے پر قائم کیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکلا نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔متن میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی، جس کے بعد وکیل نے فون کرکے 10سے 15 وکلاء کو موقع پر بلالیا۔ایف...
ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقے کاک پل کے قریب کہوٹہ روڈ پر آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم سڑک کو کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل
— فائل فوٹو راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ وکلاء کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق وکلاء نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، وکلاء کے ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تھا، موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے فون کر کے 10 سے 15وکلاء کو موقع...
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹاس تاخیر کا شکار ہونے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب سائیکلوں پر 40 منٹ تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے جب انٹرنیشنل میچ ٹریفک جام کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ انگلش کرکٹرز نے ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب اپنے موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لی، جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچے۔ تاہم مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس بھی وقت پر نہ پہنچ...
—فائل فوٹو راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کو منڈیوں کے اطراف ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔راولپنڈی کی ضلع انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کینٹ میں بھاٹا چوک کوہِ نور مل کے قریب مویشی منڈی قائم کر دی گئی ہے۔راولپنڈی میں چکری روڈ پر موضع رنیال، کلر سیداں روڈ، منکیالہ پل کے قریب میں مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔ راولپنڈی کی بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں جانور موجودراولپنڈی کی سب سے بڑی بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں خریداروں کی اس امید سے آمد کہ جانور سستے دام مل جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل گوجر خان میں گلیانہ روڈ...
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی اہم وجہ اوور اسپیڈنگ ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ بائیک سوار و گاڑی چلانے والے کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ہمیں کس لائن پر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں 55 فیصد موٹرسائیکل ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں، جبکہ دیگر حادثات حد رفتار سے تجاوز، لین کی خلاف ورزی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ٹریفک، حادثات، اسباب اور سدِباب“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے...
کراچی: کراچی میں ٹریفک پولیس کے سربراہ (ڈی آئی جی) پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں 55 فیصد موٹرسائیکل ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ دیگر حادثات حد رفتار سے تجاوز، لین کی خلاف ورزی کیوجہ سے بھی ہوتے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام ”ٹریفک، حادثات، اسباب اور سدِباب“ کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ اورایڈوائزر گورنر سندھ طارق مصطفی کے علاوہ میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر سجاد ،مختلف اسپتالوں کے عہدے داران سمیت مختلف سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت کی۔ سیمینار میں ٹرینر، محقق، اور سندھ پولیس میں سپارک کے...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ٹریفک کو حیدر روڈ سمیت دیگر متبادل راستوں پر سے گزارا جارہا ہے، اسی طرح حیدر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اپنے سامنے جاتے ہوئے رکشے اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں رکشے کا عقبی حصہ ڈمپر کے نیچے آکر کچلا گیا جبکہ موٹر سائیکل دور جاگرا۔ کینٹ پولیس کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار ماں اور بیٹا...
راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹرو بسیں روک دی گئیں۔ راولپنڈی اور جڑواں شہراسلام آباد میں کالی گھٹائوں سے دن میں اندھیرا چھا گیا، مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ راولپنڈی میں گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہری ژالہ باری کے خوف سے محفوظ پناہ گاہوں کے متلاشی رہے، گرج چمک آندھی اور بارش کے...
فائل فوٹو اسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ مارچ کے بعد انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔متبادل ٹریفک پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرینا، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے، شہری راول ڈیم سے فیض آباد جانے والے کشمیر چوک پارک روڈ استعمال کریں۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق شہری اوجڑی کیمپ لوپ سے ایکسپریس وے جانے والے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں۔انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کےلیے راولپنڈی ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو جبکہ کرال سے راولپنڈی جانے والے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ استعمال...
راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ایک بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، ڈرائیور شارع فیصل پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ڈمپر کو ٹریفک پولیس نے روکنے کی کوشش تھی لیکن نہیں رکا، ڈمپر اور ڈرائیور کو پولیس کے سپرد کرنے کی تمام ڈمپنگ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی۔پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کےصدر اور دیگر نے ابتداء میں وقت مانگا، پھر صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے یہ...
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ 26 مارچ سےعید کی چاند رات تک ٹریفک پولیس کہیں کسی چوک پر چالان نہیں کرے گی، بدھ سے عید کی رات شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار کوئی گاڑی اور موٹرسائکل کی لفٹنگ بھی نہیں کریں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق سگنلز پر ٹریفک چالان اور گاڑی اور موٹرسائیکل کی لفٹنگ عارضی طور پر معطل رہے گی لیکن عملہ اسٹینڈ بائی الرٹ رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آل صدر ٹریڈرزالائنس کے صدر فہیم احمد نوری کی درخواست پر ڈی آئی جی ٹریفک نے زینب مارکیٹ پرعارضی پولیس کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کردیا ہے۔ عید تک کوئی گاڑی کسی بھی جگہ سے لفٹ...
حیدر آباد(بیورورپورٹ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کردیں، اگر ایک بھی ڈمپر حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفیٰ دے دوں گا، کراچی والوں میں جوش پیدا کرنے کے لیے خالد مقبول حیدرآباد والوں کو کراچی بلا لیں۔حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حیدرآباد والوں کا جوش و ولولہ دیکھنے کے لائق ہے، جوش دیکھ کر سوچ رہا ہوں حیدرآباد میں گورنر ہائوس ہونا چاہیے۔، حیدرآباد والوں نے شاندار استقبال کر کے دل جیت لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حیدرآباد آ کر آئی ٹی کے ٹیسٹ لیے تھے،...
راولپنڈی: راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کا تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ وسیع ہوگیا ہے جہاں سٹی ٹریفک پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت شہری کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار عمران سکندر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک وائرل ہوئی، ویڈیو کو دیگر اسٹاف نے بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو حسین آٹوز کشمیر روڈ کے باہر رانگ پارکنگ پر پارک گاڑی کو اٹھانے کی تھی جس کو باقائدہ چالان ٹکٹ جاری کیا گیا...
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان ڈے پریڈ کے موقعے پر راولپنڈی و اسلام آباد میں 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ موٹروے آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔ لاہور سے...
راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کیلئے مخصوص گرین لین متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرادی گئی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔سی ٹی او راولپنڈی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی...
راولپنڈی: لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرادی گئی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔ سی ٹی او راولپنڈی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔ سی ٹی او بنش فاطمہ کا مزید...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور سول ایویشن اتھارٹی کے وفد نے ’اکاو ایشیا پیسیفک ایروڈروم ڈیزائن و آپریشنز ٹاسک فورس‘ کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔ حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم (ICAO) کے زیر اہتمام لنکاوی، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس میں 16 رکن ممالک کے 76 مندوبین اور عالمی ہوا بازی کے اداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اجلاس میں ایئرپورٹ انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ایروڈروم سیفٹی میں بہتری اور اکاو اینکس 14 کے معیار کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے قومی ایروڈروم قوانین، متبادل ذرائعِ تعمیل، اور رسک اسیسمنٹ حکمت عملیوں کے حوالے سے...
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مقامی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر مری روڈ پر چاندنی چوک میں ایک جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کے اصول سکھانا ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات اور روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب دنیا بھر میں کارآمد ہوگا نئے ڈرائیونگ اسکول میں پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل عبور حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی اضافی دقت...
ارشاد قریشی : راولپنڈی میں سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران انسداد ون ویلنگ کیلئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈتشکیل دے دیا، سی ٹی او بینش فاطمہ کا کہنا ہے کہ اینٹی ون ویلنگ سکواڈ میں 60 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ رمضان المبارک کے دوران ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پانچ سپیشل سکواڈ تشکیل دیے ہیں ۔ اسکواڈز میں 07 ڈی ایس پیز /سرکل آفیسرز، 07 سینئر ٹریفک وارڈنز، 49 ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسٹنٹس شامل ہیں ،سکواڈز سحری کے اوقات چار بجے سے 07 بجے تک اور افطاری کے بعد شام 07 بجے سے رات ایک بجے تک کام کریں گے۔ اہم شاہراؤں پر خصوصی پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں ون ویلنگ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)راولپنڈی میں چیمپیئنز ٹرافی میچز کی تیاریاں مکمل، اسلا م آباد ،راولپنڈی پولیس نے دوران ہیوی اور عام ٹریفک کیلئے پلان ترتیب دیدیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تاحکم ثانی ٹریفک کیلئے بند رہے گی ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔ فیض آباد سے آنے والی ٹریفک جناح ایونیو جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال کرے۔ بہارہ کہو سے آنے والی ٹریفک کلب روڈ اور فیض آباد ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کرے اور آبپارہ سے بہارہ کہو...
آج سے 27 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک بند رہے گی اور اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے ٹریفک کو فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا، نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہو گی، نائنتھ ایوینیو سے آنے والی ٹریفک فیض آباد ایکسپریس وے اور پنڈورہ چونگی ڈائیورٹ ہوگی۔اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، کیرج فیکٹری،پیر ودہائی موڑ کھلا رہے...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ سے ملاقات کی، ہیوی ٹریفک کے مقررہ اوقات ِ کار کے بر خلاف شہر میں داخلے، ڈمپرو ٹینکر کی ٹکر سمیت دیگر حادثات میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات اور بے ہنگم ٹریفک سے پیدا شدہ مسائل کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور جماعت اسلامی کے موقف و مطالبات کا اعادہ کیا۔ منعم ظفر خان نے شہریوں کی اموات پر گہری تشویش و افسوس اور ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کو بہترکرنے پر زور دیا، جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امراء کراچی مسلم پرویز،راجہ عارف سلطان، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اورٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب شامل تھے۔...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے چیمپنئز ٹرافی کے میچز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپنئز ٹرافی میچز کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ، جس میں بتایا کہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد اور روانگی پرمری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل بند رہے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے بھیجی جائے گی اور راولپنڈی، اسلام آباد جانے والوں کو چاندنی چوک اور رحمان آباد سے بھیجا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے آنے والوں کو فاروق اعظم روڈ اور کری روڈ بھیجاجائےگا جبکہ دوران...
راولپنڈی،نوپارکنگ پر کھڑی کار کو ٹریفک لفٹر اہلکار اٹھاکر لے جارہا ہے
راولپنڈی،ٹریفک اہلکار بغیر ہیلمنٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کے چالان کاٹ رہے ہیں
ڈی آئی خان ، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) ڈیرہ بھکر روڈ نزد اٹک پیٹرول پمپ موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق ، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڈ اٹک پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبرAGW-776پنجاب نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 25سالہ محمد ریاض سکنہ گائوں روڑہ تحصیل کلاچی موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔