راولپنڈی؛ موٹر سائیکل پارک کرنے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
راجا بازار میں موٹر سائیکل پارک کرنے کے معاملے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی کی فوٹیج سامنے آگئی، سی ٹی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔
ویڈیو میں وارڈن کو موٹر سائیکل سوار کا گریبان پکڑ کرکے اسکو زدو کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ٹریفک وارڈن کو شہری کو برے طریقے سے گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھنے پر مجبور کرتے بھی دیکھا گیا۔
وارڈن کے ساتھ کچھ سادہ کپڑوں میں موجود افراد بھی شہری سے بدسلوکی کرتے ہیں جبکہ ایک شہری ویڈیو بناتا ہے تو وارڈن کو اسکی جانب لپک کر ویڈیو بناتے روکتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں سے بدسلوکی کی واقعات آئے دن سامنے آ رہے ہیں۔ حالیہ واقعہ شہری کے موٹر سائیکل پارک کرنے کے تنازع پر پیش آیا جبکہ چند دن قبل مری روڈ پر بھی فورک لفٹر پر وارڈن شہری سے گتھم گتھا دیکھائی دیا تھا۔
راجا بازار واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے نوٹس لیا اور ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز کلوز کرتے ہوئے سینئر ٹریفک آفیسر کو واقعے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری سے ناروا سلوک برداشت نہیں، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل سے بدسلوکی وارڈن کو
پڑھیں:
اگست کیلئے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں
کراچی(کامرس ڈیسک) اگست 2025 کے لیے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں ایک مشہور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنی پائیداری، کارکردگی اور سستی دیکھ بھال کے باعث بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ سفر، ذاتی استعمال اور شہری آمدورفت کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔
ہونڈا سی جی 125 ایک 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ دیگر برانڈز جیسے سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کی قیمت نسبتاً کم اور دستیابی زیادہ ہے، جس کی وجہ سے اس کی دیکھ بھال بھی کم خرچ ہے۔
اگست 2025 کے لیے قیمتوں کے مطابق ہونڈا سی جی 125 (ریڈ، بلیک اور بلیو رنگوں میں دستیاب) کی نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سیلف اسٹارٹ ماڈل (ریڈ اور بلیک کلر میں) 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے۔
ہونڈا سی جی 125 گولڈ ایڈیشن، جو بلیک اور ریڈ رنگوں میں دستیاب ہے، 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ہونڈا سی بی 125 ایف، جو ریڈ، بلیک، بلیو اور وائٹ رنگوں کے ساتھ آتی ہے، اس کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 900 روپے ہے۔
ہونڈا کی یہ موٹر سائیکلیں نہ صرف ری سیل ویلیو میں بہتر ہیں بلکہ فیول ایوریج کے لحاظ سے بھی صارفین کو بہتر مائلیج فراہم کرتی ہیں، جن میں ہونڈا 125 ایک لیٹر میں تقریباً 45 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
موٹر سائیکل مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگلے چند مہینوں میں ان قیمتوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔