کراچی میں ایک اور ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ایک اور ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی
کراچی میں دندناتے بے لگام ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ اس سلسلے میں تازہ واقعہ لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔
مزید پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی نوجوان 19 سالہ جواد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
ڈمپر سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گارڈن کے علاقے رامسوامی میں ایک ڈمپر سے ٹکر کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی چار ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوان جاں بحق موٹر سائیکل میں ایک
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔