data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان کاشان موقع پر جاں بحق جب کہ اس کا دوست 19 سالہ جواد شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موقع پر جمع ہونے والے شہریوں نے غفلت برتنے والے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے اسباب جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں بھاری ٹریفک کے باعث پیش آنے والے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر تیز رفتار ٹریلرز، ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ ان گاڑیوں کے ڈرائیور اکثر لاپروائی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں جب کہ ٹریفک پولیس اس معاملے میں بے بس نظر آتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی گارڈن کے علاقے رامسوامی میں بھی ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھا تھا، جس کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں صرف کاغذوں تک محدود ہیں، عملی طور پر کسی قانون پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تیز رفتار

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار