اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم عاقب نعیم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہمعدالت نے ملزم عاقب نعیم ک  14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ملزم عاقب نعیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکٹر آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔

تھانہ آئی نائن پولیس نے واقع کا مقدمہ ایس آئی محمد اشفاق کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم میر باز خان عرف فیصل نے دو روز قبل 40 سالہ کوثر نامی خاتون پر تشدد کیا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

انچارج چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ محمد رضوان کے مطابق ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات استوار نہ کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی غلام دستگیر نے ملزم کی فوری گرفتاری پر انچارج چوکی بیگم کوٹ رضوان اور ٹیم کو شاباش دی، انکا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، گورنر کا فیس بک پیج ڈیلیٹ کروانے کے الزام میں گرفتار جیالے کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ
  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد پولیس اہلکار تشدد کیس: ملزم عاقب نعیم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور