2025-05-04@06:24:52 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ایٹمی ہتھیار»:

    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان نے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربہ کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری سمیت ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔ تجربے میں میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور مینیوربلٹی فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر...
    فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مودی ذہن نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کیے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی سالمیت پر مرمٹنے والے مرد مجاہد ہیں۔ فیصل آباد کے علاقے ٹھیکریوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے امداد بند کرنے کا مطالبہ کیاـ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  مودی ذہین نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کرنے ہیں، آج جس میزائل کا تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ابدالی میزائل کے تجربے کو پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک سے کئی گنا بہتر ہے اور بھارت کو پاکستان...
    چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے تو قوم یک جان ہے۔ اردلی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اندرونی لڑائی لڑنا ہے یا بارڈر پر؟ حکومت جواب نہیں دیتی تو ہم بھارت کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ ایٹمی ہتھیار ہم نے پٹاخے کے طور پر نہیں رکھے۔ یہ وقت آپس کی لڑائی کا نہیں بارڈر پر جانے کا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کیسز میں الجھا کر آپ آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ ایک جانب آپ موجودہ وقت میں ایک پیج پر آنے کی بات کرتے ہو، جو شخص قوم کو...
    طلباء سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر کیطرف سے مذاکرات کی دعوت عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے، وہ دنیا کو فریب دیکر باور کروانا چاہتے ہیں کہ ہم مذاکرات پر آمادہ ہیں، امن  اور صلح چاہتے ہیں لیکن ایران راضی نہیں ہے، ایران مذاکرات پر کیوں آمادہ نہیں؟ یہ تم ہو جو پیچھے ہٹ جاتے ہو۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی نے تہران میں رمضان المبارک کی مناسبت سے یونیورسٹی طلبہ سے ملاقات میں گفتگو کے دوران فرمایا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر یہ کہہ کر کہ ایران مذاکرات نہیں کرنا چاہتا عالمی رائے عامہ کو فریب دینا چاہتے ہیں۔  آج ہمارے عظیم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے، امریکہ سالانہ ایک ٹریلین ڈالر اپنے فوجی اخراجات پر خرچ کر رہا ہے اور یہ رقم بہت زیادہ ہے، اس سے بچنے والی رقم کو دوسرے معاملات پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین ایٹمی ہتھیار کی دوڑ میں ہیں جوبراشگون ہے، میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے بچنے والی رقم کو دوسرے معاملات پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملا قات میں یہ پیشکش رکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء) ایران کے سینئر عسکری رہنمائوں نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای اگر حکومت کی بقا چاہتے ہیں تو انہیں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی کے فتوے کو منسوخ کرنا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے رہنمائو ں نے علی خامنہ ای سے مغرب سے وجود کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیار رکھنے کی ضرورت کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل فتوی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ممانعت تھی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم کبھی بھی اتنے کمزور نہیں رہے اور بہت دیر ہوجانے سے پہلے اسے حاصل کرنے کا یہ ہمارا آخری موقع ہوسکتا ہے۔تہران سے ایک ایرانی عہدیدار نے...
۱