data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکا کی نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن ( این این ایس اے) میں پہلی بار وفاقی شٹ ڈاؤن کے دوران فنڈز ختم ہونے پر 1400 مستقل ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق NNSA نے وائٹ ہاؤس کے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (OMB) سے ہنگامی درخواست کی تھی کہ پہلے سے منظور شدہ فنڈز میں سے کچھ رقم جاری کی جائے تاکہ عملے کی برطرفی روکی جا سکے، یہ درخواست منظور نہیں کی گئی حالانکہ اسی نوعیت کے فنڈز امریکی فوج، کوسٹ گارڈ، بارڈر پروٹیکشن اور دیگر اداروں کے لیے مختص کیے جا چکے ہیں۔

توانائی کے محکمے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ  اگرچہ انتظامیہ نے کنٹریکٹرز کے تحت چلنے والی ایٹمی لیبارٹریوں اور پلانٹس کو جاری رکھنے کے لیے وسائل فراہم کیے ہیں مگر قانونی پابندیوں کے باعث وفاقی ملازمین کو عارضی طور پر فارغ کرنا پڑا۔

خیال رہےکہ  NNSA کا تقریباً 25 ارب ڈالر کا سالانہ بجٹ ہے جس میں سے 20 ارب ڈالر جدید ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر خرچ کیے جاتے ہیں،  یہ پہلا موقع ہے کہ ایجنسی کے مستقل عملے کو شٹ ڈاؤن کے دوران گھروں بھیجا گیا ہو۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ  محکمہ دفاع نے اپنے اہلکاروں کی تنخواہوں کے لیے متبادل فنڈز فراہم کیے، ہمیں امید تھی کہ ہمارے ساتھ بھی یہی رویہ اختیار کیا جائے گا کیونکہ ہم بھی قومی سلامتی کے لیے اسی نوعیت کا کام کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اگر فنڈز ری الاٹ کر دیے جاتے تو تمام 1400 ملازمین اپنی ڈیوٹی پر برقرار رہ سکتے تھے، معطل شدہ عملہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور نگرانی کے ساتھ ساتھ نیوکلیئر نان پرو لیفریشن کے منصوبوں پر بھی کام کر رہا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایجنسی پر جدید ہتھیاروں کی بروقت فراہمی کے لیے سخت دباؤ ڈال رکھا ہے لیکن فنڈز کی کمی، عملے کی معطلی اور بار بار کی تنظیمی اکھاڑ پچھاڑ نے اہداف کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اگر حکومت کے لیے یہ ادارہ واقعی اتنا اہم ہے جتنا وہ کہتے ہیں، تو ان کے اقدامات اس کے برعکس ثابت ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کام رکنے سے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے کئی ماہ بلکہ برسوں تک تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ ایٹمی مواد جیسے پلوٹونیم پر کام بند کرنا اور دوبارہ شروع کرنا نہایت پیچیدہ اور وقت طلب عمل ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہتھیاروں کی کے لیے

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا