data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو مکمل ادارہ جاتی آزادی حاصل ہے اور وفاقی حکومت احتساب کے عمل کو شفاف، غیرجانبدار اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک رکھنا چاہتی ہے۔

 وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں یومِ عالمی بدعنوانی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نیب کی حالیہ کارکردگی اور ادارہ جاتی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،  نیب کو ایسا ادارہ تصور کیا جاتا رہا جسے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن موجودہ حکومت اس سوچ کی سختی سے نفی کرتی ہے اور کسی بھی قسم کی سیاسی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی انسدادِ بدعنوانی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کرپشن نہ صرف معاشرتی ڈھانچہ کمزور کرتی ہے بلکہ عوامی اعتماد کو بھی متاثر کرتی ہے۔ اس لیے اس ناسور کے خلاف مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر مالی بدعنوانی کے خلاف بھرپور اور نتیجہ خیز کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ نیب سمیت تمام متعلقہ ادارے پوری تندہی سے احتساب کے عمل کو مؤثر بنا رہے ہیں تاکہ ہر سطح پر جواب دہی یقینی ہو سکے۔

تقریب سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ مؤثر بین الادارہ جاتی تعاون کے نتیجے میں نیب نے صرف 2025 میں 5.

1 ٹریلین روپے سے زائد مالیت کے اثاثے برآمد کیے، جو ادارے کی تاریخ کی اہم ترین کامیابیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ادارہ جاتی

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم