زاہدان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-4
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے شورش زدہ جنوب مشرقی شہر زاہدان میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق سیستان بلوچستان میں بے امنی کی نئی لہر میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت حملہ کردیا جب یہ اہلکار سرچ آپریشن کے لیے پہنچے تھے۔یہ نہیں بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم کس گروہ کے خلاف آپریشن کے لیے گئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈہرکی میں روزنامہ حقیقت کے سی ای او پر 6مسلح افراد کا حملہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈہرکی( نمائندہ جسارت)ڈہرکی کے نواحی علاقے میں حقیقت ویب نیوز چینل و روزنامہ حقیقت اخبار کے سی،ای،او وزیر احمد مہر پر 6 مسلح ہتھیار بندوں کا قاتلانہ حملہ۔ صحافی کی کمال بہادری بھری اچانک جوابی فائرنگ سے ملزمان بوکھلا کر فرار ہونے میں کامیاب۔ پولیس کی ہمیشہ کی طرح حسب معمول تاخیر مسلحہ ہتھیار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب۔ اس افسوسناک واقع پر صحافتی برادری کا شدید غم و غصہ اور شدید تشویش کا اظہار اور ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے نواح میں حقیقت ویب نیوز چینل اور روزنامہ حقیقت اخبار کے سی ،ای،او اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی اسمگلنگ ویلفیئر فاؤنڈیشن سکھر ریجن وزیر احمد مھر پر حملہ کے لئیے گھات لگا کر بیٹھے 6 کے لگ بھگ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے اس وقت اچانک سامنے آ کر فائرنگ شروع کر دی جب وزیر احمد مھر اپنے ذرعی فارم ہاؤس سے واپس ڈہرکی سٹی اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کے لئیے چھپ کر بیٹھے ہوئے نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے انہیں مبینہ طور پر قتل کی نیت سے اچانک ان پر حملہ کر دیا جس پر وزیر احمد مہر نے کمال بہادری کے ساتھ اپنی طرف سے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کی جس پر حملہ آور بوکھلا گئے اورفرار ہوگئے۔