پنجاب کے اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹکس کی تعلیم کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولز کے طلبا کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹس کی تعلیم دینے کیلئےجدید لیبز قائم کرنا شروع کردیں۔
لاہور کے سرکاری اسکولز کے طلبا اب صرف نصابی کتب کی تعلیم ہی حاصل نہیں کررہے بلکہ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہوچکے ہیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں اے آئی اور روبوٹس کی تعلیم دینے والی لیبز قائم کی جائیں گی۔
اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ کا کہنا ہے طلبا کو وہ ہنر سکھانا چاہتے ہیں جو معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی تعلیم
پڑھیں:
سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے خالی نشست عابد شیر علی کو دینے کا فیصلہ
عابد شیر علی—فائل فوٹومسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ن لیگ کےذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں متفقہ طور پر عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلانالیکشن کمیشن پنجاب نے عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025ء کو شائع کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا تھا کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان نے یہ بھی بتایا تھا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔