پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر تہنیتی قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت میں تہنیتی قرارداد جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ ملکی قومی سلامتی کے لیے سنگِ میل ہے اور 5 سالہ تعیناتی دفاعی قیادت میں تسلسل اور استحکام کو یقینی بناتی ہے۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
ایوان نے تسلیم کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت ملکی دفاع کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی اور پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کروائی۔
یہ ایوان وزیراعظم کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تاریخی تعیناتی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ متن@OfficialDGISPR pic.
— Media Talk (@mediatalk922) December 5, 2025
اسی کے ساتھ، ایوان نے چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے وقت کی اہم ضرورت تھی۔
قرارداد میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ قومی سلامتی کے فیصلوں میں تسلسل اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت نے منظوری دیدی
ایوان نے تمام قومی فورمز سے مطالبہ کیا کہ وہ دفاعی اداروں کی مضبوطی کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کی یکجہتی، امن اور دفاع یقینی بنایا جا سکے۔ قرارداد کے آخر میں پاکستان اور پاک فوج کی بقا اور مضبوطی کے لیے نعرہ لگایا گیا: ’پاکستان پائندہ باد — پاک فوج زندہ باد‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب اسمبلی تہنیتی قرارداد حنا پرویز بٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی تہنیتی قرارداد حنا پرویز بٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پنجاب اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی ہے۔
مزید :