ماڈل کالونی سوئٹ ہوم میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا غیر قانونی سلسلہ جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت ،پلاٹ نمبر 65پر ضوابط کی خلاف ورزی

شہر قائد کے نامور رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں واقع سوئٹ ہوم سوسائٹی میں مافیا اور بے ضابطگی کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے ، جہاں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کے غیرقانونی سلسلے نے سماجی و قانونی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوسائٹی کے مرکزی علاقے میں واقع پلاٹ نمبر 65 پر واضح طور پر رہائشی زون ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر کمرشل عمارت تعمیر کی جا رہی ہے ، جس سے نہ صرف سوسائٹی کے اصل منصوبے اور خوبصورتی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ بنیادی ڈھانچے پر بھی غیرضروری بوجھ بڑھ رہا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا الزام ہے کہ یہ غیرقانونی کام سوسائٹی انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بارہا تحریری شکایات دینے کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی، بلکہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ ایک رہائشی عمران رضا کا کہنا تھا، ”یہ صرف ایک پلاٹ کا معاملہ نہیں، یہاں ایک مافیا فعال ہے جو سوسائٹی کے ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر رہائشی علاقے کو کمرشل بازار بنا رہا ہے ۔ اور انتظامیہ کی چشم پوشی نے انہیں مزید حوصلہ دیا ہے ”۔دوسری جانب سوسائٹی کے ایک سابقہ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ سب ”تحفے تحائف” کے ذریعے ممکن ہو رہا ہے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ تعمیراتی مافیا نے انتظامیہ کے اہلکاروں کو خرید کر پورے سسٹم کو مفلوج کر دیا ہے ۔ماڈل کالونی سوئٹ ہوم سوسائٹی،جو کبھی اپنے منظم اور پرسکون ماحول کے لیے مشہور تھی، اب ایسی غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث اپنی شناخت کھوتی جا رہی ہے ۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف پراپرٹی کی مالیت متاثر ہو رہی ہے بلکہ روزمرہ کی زندگی میں ٹریفک، صفائی اور سلامتی کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے میں اعلیٰ اتھارٹیز فوری طور پر مداخلت کریں، غیرقانونی تعمیرات کو گرایا جائے ، اور ملی بھگت کرنے والے افسران سمیت تمام مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ رہائشیوں نے وارننگ دی ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ احتجاجی مہم شروع کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سوسائٹی کے رہا ہے

پڑھیں:

حیدرآباد: بھاول زور کے رہائشی سرکاری نوکریاں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • فلسطین: سول سوسائٹی پر اسرائیلی کریک ڈاؤن تشویشناک حد کو پہنچ گیا: اقوام متحدہ
  • بچے گرفتار ہو رہے، ڈرگ مافیا کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا: حافظ نعیم
  • سندھ بلڈنگ، گلشن اقبال میں خلافِ ضابطہ کمرشل تعمیرات کا دھڑا دھڑ جاری
  • کمسن ابراہیم کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر افسران معطل
  • سندھ بلڈنگ، وسطی میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو ’باقاعدہ‘ کرنے کا منصوبہ
  • ٹھٹھہ ،تیزرفتارٹرک نے موٹرسائیکل سوار3 نوجوانوں کو کچل دیا
  • حیدرآباد: بھاول زور کے رہائشی سرکاری نوکریاں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • شوہر کی دوسری شادی اور سوکن ساتھ رکھنے پر 19 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی
  • نوجوان تبائی کے دہانے پر ہیں لیکن بی جے پی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، راہل گاندھی