حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں، رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 3 گھنٹے کی ملاقات کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس نہیں ہونی چاہئے، جلاؤ گھیراؤاور اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہئے۔
سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کوئی جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے۔ یہ اجازت نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کرے اور باہر آکر کئی گھنٹے کی پریس کانفرنس کرے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ہم عوام کے پاس جائیں گے اور بتائیں گے کہ ہم نے تمام راستے اپنا لیے لیکن ملاقات نہیں کرائی، بانی پی ٹی آئی نے اس 26 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن گئے تھے تو کیا جیل توڑ کر گئے تھے؟ اس وقت کی کابینہ نے اجازت دی تھی، حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہئے۔ جس عدالت نے ان کو ملاقات کی اجازت دی، اس میں دونوں چیزیں ہیں کہ ملاقات کرائی جائے اور سیاست نہ کی جائے، انٹیلی جنس رپورٹس تھیں کہ یہ لوگ 26 نومبر کو گزشتہ 26 نومبر جیسا احتجاج کرنے جارہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے باہر عشق بانی پی ٹی آئی میں مرتے دم تک کی بھول ہڑتال کرنی چاہئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سے کوئی رانا ثناء الل ہونی چاہئے نے کہا کہ
پڑھیں:
کوئی نہیں جانتا کہ عمران خان کس حال میں ہیں، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی تو ہم آرام سے چلے جاتے، علیمہ خان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کی حالت کیسی ہے، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی توہم آرام سے چلے جاتے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے ہمیں گرفتار کرناہے تو کر لیں ، گزشتہ ہفتے ہمارے ساتھ جو ہوا اس سے کیافرق پڑا۔ کیا مریم نواز کو نہیں پتہ کہ پنجاب حکومت کیا کررہی ہے یا عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا ہورہا ہے، پنجاب حکومت اس سب کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بدنام زمانہ پولیس بن چکی ہے کیونکہ یہ لوگوں کو قتل بھی کردیتے ہیں اور مار بھی دیتےہیں۔
دہشتگردوں کیخلاف رواں برس ہونیوالے آپریشنز کی تفصیلات جاری ،سب سے زیادہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کس صوبے میں کیے گئے؟ جانیے
مزید :