حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کرنا پڑ گیا۔ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رکن محبوب جان نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کارروائی روک دی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادیوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 240 ہے جبکہ اجلاس کے لیے کم از کم 84 ارکان کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔

سینیٹ کا اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

دوسری جانب سینیٹ میں بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس جاری نہ رہ سکا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے خطاب میں کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی تو ایوان کا اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر کو تنبیہ کی کہ اس طرح اجلاس کو روکنے کی دھمکیاں نہیں دی جاسکتیں۔ تاہم پی ٹی آئی ارکان نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

واک آؤٹ کے بعد سینیٹ میں کورم پورا نہ ہوسکا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا۔

دونوں ایوانوں میں یکے بعد دیگرے کورم نہ ہونے سے حکومت اور پارلیمانی سرگرمیوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کورم پورا نہ قومی اسمبلی پی ٹی آئی

پڑھیں:

اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کردی

اسپیکر ایاز صادق نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قومی اسمبلی کے کل اراکین 342 نہیں 336 ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے مختلف نکات پر اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات اور بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو ایوان سے باہر کی تھی، اس کا ایوان کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

اسپیکر نے عمر ایوب کی نشست سے متعلق گفتگو پر کہا کہ یہ معاملہ الیکشن ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اور وہاں ہر کوئی جاتا ہے، ہم بھی جاتے رہے ہیں۔

انہوں نے رکن اسمبلی گوہر علی خان کی بات کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے کل اراکین 342 نہیں بلکہ 336 ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد، سلمان اکرم راجا نے بڑا دعویٰ کردیا

ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے لیڈر خود بار بار کہتے ہیں کہ ہندوستان سے بات کر لیں، افغانستان سے بات کر لیں، ہم مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں لیکن آپ ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہوتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسپیکر ایاز صادق بیرسٹر گوہر

متعلقہ مضامین

  • حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام
  • حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام، اجلاس ملتوی
  • لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
  • لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، بیرسٹر گوہر علی
  • اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کردی
  • قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور
  • خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، امن و امان پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں الجھ پڑے
  • صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کر لئے
  • صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے