پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر کا نام تبدیل کرنےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر کا نام تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی تعلیم نے پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹرترمیمی بل منظور کرلیا جس کے بعد ادارے کا نیا نام مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق نام کی تبدیلی کے سوا قانون میں کوئی اضافی ترمیم شامل نہیں کی گئی۔
ترمیمی بل اب منظوری کے لیے دوبارہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستان کی واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکول اینڈ ریسورس
پڑھیں:
عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقاف کار(business hours) تبدیل کر دئیے ۔دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ ۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا نئے اوقات کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے ہونگے ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گیشادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلے ہونگے۔
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
فارمیسی، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے مستثنیٰ ہونگے صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کمیٹی کی ہدایت