پنجاب میں ٹریفک اصلاحات کا اعلان، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
پنجاب میں 60 سال پرانے ٹریفک قوانین میں 20 بڑی اصلاحات متعارف کر دی گئیں، جن کے بعد صوبے میں ٹریفک مینجمنٹ کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام، روڈ سیفٹی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اصلاحات کے مطابق، بار بار چالان ہونے پر گاڑی نیلام کی جا سکے گی اور قانون توڑنے والی سرکاری گاڑیوں پر بھی بھاری جرمانے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
صوبے میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ یوٹرن کی ری ماڈلنگ کے ذریعے ٹریفک کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دیت کی فوری ادائیگی پر اتفاق ہوا ہے، اور یہ بھی طے پایا کہ جہاں پارکنگ نہیں ہوگی وہاں میرج ہال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن ہوگا، اور انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی مالک کو 6 ماہ تک قید ہو سکتی ہے۔ صوبے بھر میں بس کی چھت پر سفر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ لاہور کی ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر پابندی ہوگی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کا پیپلز پارٹی سے تنازع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حمایت کا اعلان
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں ٹریفک بہتری کے لیے 30 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا پڑے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ٹریفک پولیس کو آخری موقع دیا جا رہا ہے، ناکامی کی صورت میں نیا ڈیپارٹمنٹ بنانا پڑے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹریفک اصلاحات چنگ چی رکشوں پر پابندی لاہور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹریفک اصلاحات چنگ چی رکشوں پر پابندی لاہور وزیر اعلی مریم نواز شریف مریم نواز شریف میں ٹریفک کے لیے
پڑھیں:
“اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام، نواز شریف، مریم نواز نے افتتاح کر دیا
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کے لیے پاکستان کے منفرد اور اولین ہاؤسنگ پروگرام “اپنی زمین، اپنا گھر” کا آغاز کردیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں پروگرام کی قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر نوازشریف نے بٹن دبا کر اسکیم کا ڈیجیٹل افتتاح کیا اور ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے قرعہ اندازی کا باضابطہ آغاز کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو خود فون کرکے 3 مرلہ پلاٹ نکلنے پر مبارکباد دی، جس پر رخسانہ بی بی نے نوازشریف اور مریم نواز کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں دیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 3 مرلہ پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، مفت پلاٹ حاصل کرنے والے گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے قرض لے سکیں گے۔
مریم نواز کے مطابق قرض کی ماہانہ قسط 9 سال تک 14 ہزار روپے ہوگی، جس سے شہری بآسانی اپنا گھر تعمیر کرسکیں گے۔