Islam Times:
2026-07-24@03:19:38 GMT

حکومت پنجاب نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

حکومت پنجاب نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

ڈپٹی کمشنر پتنگ بازی کیلئے عائد شرائط پر عملدرآمد کرائے گا۔ پتنگ بازی میں مخصوص ڈور استعمال ہو گی۔ پتنگ فروخت کرنیوالوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، مخصو ڈور کی بھی رجسٹریشن ہو گی۔ شرائط کی خلاف ورزی کرنیوالے کو سزا سنائی جائے گی۔ قانون شکنی کرنیوالے کو زیادہ سے زیادہ 7 اور کم سے کم 5 سال کی قید یا زیادہ سے زیادہ 5 ملین روپے جرما نہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت کیلئے آرڈنینس تیار کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب پتنگ بازی کی اجازت کیلئے کسی بھی وقت آرڈنینس جاری کر سکتے ہیں۔ آرڈنینس کے تحت مخصوص شرائط کیساتھ عوام پتنگ بازی کر سکیں گے۔ ضلع کا ڈپٹی کمشنر پتنگ بازی کی متعلقہ ضلع میں اجازت دے گا۔ ڈپٹی کمشنر پتنگ بازی کیلئے عائد شرائط پر عملدرآمد کرائے گا۔ پتنگ بازی میں مخصوص ڈور استعمال ہو گی۔ پتنگ فروخت کرنیوالوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، مخصو ڈور کی بھی رجسٹریشن ہو گی۔

شرائط کی خلاف ورزی کرنیوالے کو سزا سنائی جائے گی۔ قانون شکنی کرنیوالے کو زیادہ سے زیادہ 7 اور کم سے کم 5 سال کی قید یا زیادہ سے زیادہ 5 ملین روپے جرما نہ ہو سکتا ہے۔ سزا یا جرمانہ دونوں بھی ہو سکتے ہیں۔ پتنگ بازی والے علاقے میں جانے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ بغیر سیفٹی وائر موٹر سائیکل پتنگ بازی والے علاقے میں داخل نہیں ہو سکے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: زیادہ سے زیادہ پتنگ بازی کی کرنیوالے کو جائے گی

پڑھیں:

مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ

ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے آنے والی کمی سے تعلق رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اجزا چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم ان کے طویل المدتی اثرات دماغی صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئی، جس میں تقریباً 13 ہزار بالغ افراد کی آٹھ برس تک نگرانی کی گئی۔ تحقیق کے دوران کم یا بغیر کیلوریز والی مٹھاس کے سات عام اجزا کا جائزہ لیا گیا، جن میں ایسپارٹیم، سیکرین، ایسی سلفیم کے، اریتھریٹول، زائیلیٹول، سوربیٹول اور ٹیگاٹوز شامل تھے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزانہ اوسطاً 191 ملی گرام مصنوعی مٹھاس استعمال کرتے تھے، جو تقریباً ایک کین ڈائٹ سوڈا میں موجود ایسپارٹیم کے برابر مقدار ہے، ان میں کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں یادداشت اور ذہنی کارکردگی میں کمی کی رفتار 62 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔

اسی طرح درمیانی مقدار میں مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے افراد میں بھی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ نمایاں رہا، جہاں یہ شرح کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین کے مطابق یہ تعلق 60 سال سے کم عمر افراد اور ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ نمایاں دیکھا گیا، کیونکہ یہ افراد عام چینی کے بجائے مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں شامل سات میٹھے اجزا میں سے صرف ٹیگاٹوز ایسا جز تھا جس کا ذہنی صلاحیتوں میں تیز رفتار کمی سے واضح تعلق سامنے نہیں آیا، جبکہ باقی چھ اجزا اس خطرے سے منسلک پائے گئے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ، یونیورسٹی آف ساؤ پالو سے وابستہ ڈاکٹر کلاڈیا کیمی سوئیموتو نے کہا کہ مصنوعی مٹھاس کو عموماً صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے، لیکن تحقیق کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض مصنوعی میٹھے اجزا طویل عرصے تک استعمال کیے جانے کی صورت میں دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

یہ مصنوعی مٹھاس عام طور پر ڈائٹ سوڈا، فلیورڈ واٹر، انرجی ڈرنکس، دہی اور دیگر کم کیلوریز والی پراسیسڈ غذاؤں میں استعمال کی جاتی ہے۔

تاہم محققین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے اس سے یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ مصنوعی مٹھاس ہی براہِ راست یادداشت میں کمی کی وجہ بنتی ہے۔ ان کے مطابق ان نتائج کی مزید تصدیق اور مختلف متبادل میٹھے اجزا کے اثرات جانچنے کے لیے مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ