علیمہ خان کے خلاف مقدمہ، سرکاری وکیل مقرر کرنے کا حکم جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں سرکاری وکیل مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ علیمہ خان آئندہ سماعت پر ٹرائل میں شریک نہ ہوئیں تو عدالت انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 19 کے تحت سرکاری وکیل مقرر کرے گی۔
عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔
عدالتی حکمنامے کے مطابق مسلسل غیرحاضری پر ملزمہ استغاثہ کے 8 گواہان کو فی کس 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرے گی۔ وکلاء صفائی نے ٹرائل میں کوئی رکاوٹ پیدا کی تو عدالت اسٹیٹ کونسل مقرر کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر علیمہ خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عارضی تحویل میں لیا گیا تھا۔ 10، 10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد انہیں جانےکی اجازت دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔
علیمہ خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان 11 ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کریمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔
علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار تحویل میں لے کر عدالت کے اندر لے گئیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں۔
علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔