امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ اضافی سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئی ہیں، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی 12، 12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق مجموعی طور پر اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی پر 700 سے زائد اہلکار و افسر تعینات رہیں گے، سیکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی جبکہ اڈیالہ گارڈز کی نفری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔