اسلام آباد:

عمران خان کی صحت   پر تشویش کے حوالے سے علیمہ خان نے صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس  نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط  لکھا، جس میں عمران خان کی صحت اور حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 نومبر کے بعد اہل خانہ کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان سے اہل خانہ اور وکلا کی فوری ملاقات کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عمران خان کی حالت اور حراستی صورتحال پر وضاحت طلب  کی جائے۔ خط میں علیمہ خان نے  کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی خیریت سے متعلق فوری جواب دے۔

خط میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت اور حفاظت  کے حوالے سے شفافیت یقینی بنائی جائے کیوں کہ عوام میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمران خان کی صحت علیمہ خان نے

پڑھیں:

علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے آج پھر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق منگل کو علیمہ خان بھائی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تو پھر انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی ، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔علیمہ خان  عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر  اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور ناکے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئيں۔

اخوت کی نئی مثال ،جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں 25 اسلامی ممالک کی خواتین رہنماؤں کی شرکت

علیمہ خان کے ہمراہ دیگر بہنیں اور پارٹی رہنما بھی موجود ہیں  جبکہ  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات  ہے۔دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہے ۔یاد رہے گزشتہ دنوں بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی طبیعت ناسازی پر سخت تشویش ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
  •  کاشتکاروں کے لیے انعامی رقم جیتنے کا سنہری موقع
  • 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
  • عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا
  • علیمہ خان کی جانب سے اظہار تشویش کے بعد عمران خان  کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ  جیل  حکام کا بیان سامنے آگیا
  • پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
  • کوئی نہیں جانتا کہ عمران خان کس حال میں ہیں، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی تو ہم آرام سے چلے جاتے، علیمہ خان
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا