City 42:
2025-11-28@12:09:40 GMT

پیٹرول بائیکس کی مرحلہ وار بندش،تاجروں کا سخت ردعمل آگیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

شہزاد خان ابدالی  :حکومت پنجاب کی جانب سےپیٹرول سے چلنے والی بائیکس مرحلہ وار بند کرنے کے فیصلے پر تاجروں کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلز اور موٹرسائیکل رکشوں کی بندش کے اعلان پرتاجروں کاکہناہے کہ یہ اربوں روپے کی انڈسٹری ہے جس سے لاکھوں لوگ منسلک ہیں۔

تاجران میکلوڈ روڈکاکہناہے کہ حکومت غیر مقبول فیصلے کرنے سے گریز کرے،یہ صارفین پر منحصر ہے کہ وہ الیکٹرک بائیک لیں یا پیٹرول والی ،انہیں پابندنہیں کیاجاسکتا۔

پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا  

  

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

خالد خورشید حکومت گرانے سے متعلق گورنر کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آ گیا

علی تاج نے کہا کہ گورنر کے اعتراف کے بعد وہ تمام سیاسی، انتظامی اور پسِ پردہ کردار بالخصوص امجد ایڈووکیٹ اورُ حفیظ الرحمن جو اس افسوسناک فیصلے، اس غیرقانونی مداخلت اور عوامی مینڈیٹ کی توہین میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ شریک رہے، انہیں خالد خورشید سے سرِعام معافی مانگنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما و سابق ترجمان وزیر اعلیٰ علی تاج نے ایک بیان میں خالد خورشید حکومت کے گرائے جانے کے بارے میں گورنر سید مہدی شاہ کے بیان پر اہم ردعمل میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی حکومت گرانے سے متعلق گورنر مہدی شاہ کے حالیہ بیان نے اس پورے عمل کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ اس اعتراف کے بعد وہ تمام سیاسی، انتظامی اور پسِ پردہ کردار بالخصوص امجد ایڈووکیٹ اورُ حفیظ الرحمن جو اس افسوسناک فیصلے، اس غیرقانونی مداخلت اور عوامی مینڈیٹ کی توہین میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ شریک رہے، انہیں خالد خورشید سے سرِعام معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ محض سیاسی زیادتی نہیں تھا بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ، جمہوری اقدار اور آئینی حق پر براہِ راست حملہ تھا۔ اب اصل سوال یہ ہے کہ اس ظلمِ عظیم کا ازالہ کیسے ہوگا؟ ازالہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ تمام غیرضروری قانونی رکاوٹیں ہٹا کر شفاف، غیرجانبدار اور آزادانہ انتخابات کرائے جائیں، تاکہ عوام کو دوبارہ یہ حق مل سکے کہ وہ ووٹ کے ذریعے اپنا مینڈیٹ پی ٹی آئی اور خالد خورشید کو واپس سونپ سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریمپ واک پر تنقید کے بعد متھیرا کا سخت ردعمل
  • نورمقدم کیس: جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر ردعمل کیوں ؟
  • پنجاب حکومت کا پیٹرول موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیدوار بند کرنیکا فیصلہ
  • خالد خورشید حکومت گرانے سے متعلق گورنر کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آ گیا
  • حیدرآباد: حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی بندش کے خلاف دکاندار سراپا احتجاج ہیں
  • طورخمبارڈر بند، کروڑوں کا نقصان، پریشان تاجر مدد کیلئے فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے
  • حکومت کو تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، گورنر پنجاب
  • پاک افغان بارڈر بندش سے پریشان تاجر مدد کیلئے فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے
  • بیٹے کی گواہی کے بعد بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید برقرار