اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ،سالانہ بنیاد پرمہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ہفتے14 اشیائےضروریہ مہنگی، 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ٹماٹر 28 فیصد،پیاز 10فیصد، آلو 4.

58 فیصد تک سستے ہوئے، نمک، دال چنا، لہسن، انڈے، آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ کےمطابق دال مونگ،گھی،کوکنگ آئل،خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،چینی،گڑ،بیف، بجلی، ایل پی جی،سگریٹ،لکڑی بھی مہنگی ہوئی،مختلف شہروں میں چینی 179 سے 220 روپےکلو میں فروخت ہورہی ہے،چھوٹے طبقے کیلئے بجلی ٹیرف میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے