کراچی: گلشن اقبال میں نامعلوم افراد گھر کے باہر کھڑی قیمتی گاڑی کو آگ لگا کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
گلشن اقبال میں نامعلوم افراد گھر کے باہر کھڑی قیمتی گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم افراد گھرکے باہرکھڑی شہری کی قیمتی گاڑی میں آگ لگا کرفرارہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، گاڑی میں آگ لگانے کا واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سوا تین بجے کے قریب پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد کو یوٹرن لیکرگھر کے باہرکھڑی گاڑی کےقریب آکر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔ موٹرسائیکل سوارافراد نے موٹرسائیکل سے اترتے ہیں اورایک شخص آہنی راڈ سے گاڑی کی بیک اسکرین توڑتا ہے جبکہ دوسراشخص پیٹرول سے بھری بوتل میں آگ لگا کرجلتی بوتل ٹوٹی ہوئی اسکرین کی جگہ سے گاڑی کے اندرپھینک دیتا ہے جس کے بعد نامعلوم افراد موٹرسائیکل اسٹارٹ کرکے فرارہوجاتے ہیں۔
گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد شہری موقع پرجمع ہوجاتے ہیں اورشہری اپنی مدد آپ کے تحت مٹی اورپانی ڈال کرآگ بھجانے کی کوشش شروع کردیتے ہیں اور کچھ ہی دیرمیں گاڑی میں لگنے والی آگ پرقابوپا لیاجاتا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوارایک شخص شناخت چھپانے کے لیے پی کیپ اورچہرے پرماسک جبکہ دوسرے ملزم نے صرف چہرے پرماسک لگایا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
رابطہ کرنے پرایس ایچ اوگلشن اقبال نعیم راجپوت نے ایکسپریس کو بتایا کہ جلائی جانے والی گاڑی عبدالرحمان نامی شہری کی ملکیت اورواقعے کے بعد متاثرہ شہری نے تھانے آکرپولیس سے رابطہ کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ پولیس نے شہری کی رپورٹ درج کرلی ہے، واقعہ کسی ذاتی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد گاڑی میں ا گ لگا
پڑھیں:
کراچی میں خاتون کا لرزہ خیز قتل؛ ملزمان نے شناخت چھپانے کےلیے چہرہ کچل ڈالا
کراچی میں کلفٹن چائنہ ٹاؤن کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس کا چہرہ مسخ کیا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2چائنہ ٹاون کے قریب گراؤنڈ سے ایک خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع معائنہ کے بعد لا ش کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او راشد علی نے بتایا کہ مقتولہ کی عمر 40 سے 45 کے درمیان ہے جسے نامعلوم ملزمان نے نامعلوم مقام سے اغوا کے بعد خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی ہاتھ پاؤں بندھی چائنہ ٹاؤن کے قریب گراونڈ میں پھینک دی۔
مقتولہ کے پاس ایک پرس ملا جس میں سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت مدد مل سکے جبکہ پرس میں ایک ماسک اور موزے ملے۔
مقتولہ کا ایک جوتا لاش کے قریب سے جبکہ دوسرا جوتا اس نے پہنا ہوا تھا ، ملزمان نے شناخت چھپانے کے غرض سے خاتون کے چہرے پر یا تو تیزاب ڈال کر جھلسایا یا پھر اس کا چہرہ کچلا گیا تھا۔
جس وقت خاتون کی لاش ملی وہ کم از کم 8 سے 9 گھنٹے پرانی تھی جبکہ مقتولہ کے فنگر پرنٹس حاصل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس جائے وقوع کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ لاش پھینکنے کے واقعے میں کوئی مدد مل سکے ۔
پولیس حکام نے کہا کہ جناح اسپتال میں خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔